ناندیڑ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں کورونا ٹیکہ اندازی مہم کا آغاز

ناندیڑ:16جنوری(ورق تازہ نیوز)ڈاکٹر شنکررا وچوہان گورنمنٹ میڈیکل کالج میں اسپتال کی نرس شریمتی ممتا ووئیکے کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ دے کر ٹیکہ اندازی مہم کاضلع میں آغاز ہوگیا اس مہم کاافتتاح ڈاکٹر ویپن اٹنکر ضلع کلکٹر نے کیا۔اس تقریب کی صدارت ڈین ڈاکٹرسدھیر دیشمکھ نے کی۔ اس وقت کلکٹر ڈاکٹر وپین اٹنکر نے میڈیکل کالج میں ویکسی نیشن سنٹر کا جائزہ لیا اور کہا کہ کوویشیلڈ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی ویکسین ہے جو بہت محفوظ ہے۔

طبی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں ، نرسوں اور عملے کو یہ ویکسین لگانی چاہئے اس طرح کی اپیل وپین اتنکر نے کی ۔اس ویکسینیشن کے لئے میڈیکل کالج کے کل 1 ہزار 524 ملازمین نے اپنا نام رجسٹرڈ کروایاہے۔ جن لوگوں کوٹیکہ دیاجائے گا انھیں کوویڈ ایپ کے ذریعہ ایک دن قبل پیغام روانہ کیاجائے گا۔ ان کے شناختی کارڈوں کی تصدیق کے بعد انہیں سرکاری تعطیلات کو چھوڑ کر صبح 9 بجے سے صبح 5 بجے تک اوپی ڈی میں ٹیکہ لگوایاجارہا ہے ۔ ویکسین لینے کے بعد آدھے گھنٹے تک طبی نگرانی میں رکھا جائے گا۔اگر کسی کو ویکسینیشن کے بعد پسینہ آنا ، چکر آنا یا کسی بھی طرح کی شکایت ہونے پرمتعلقین کاعلاج کرنے کیلئے میڈیکل کالج میں میڈیکل ٹیم کوتیار رکھاگیا ہے ۔اس طرح کی اطلاع محکمہ میڈیسین کے چیف ڈاکٹر گٹانی نے دی ہے۔

ضلع ناندیڑ میں 262 صحت کارکنوں کو کورونا ویکسین
ناندیڑ:16جنوری(ورق تازہ نیوز)صحت کارکنا نے ضلع میں کورونا ویکسین کی خوراک لگانے کی مہم میں آج جوش و جذبے کے ساتھ ٹیکے لگوائے۔ پہلے مرحلے میں ، پورے دیہی علاقوں میں ایک مثبت ماحول پیدا ہوا ہے کیونکہ محکمہ صحت کی خواتین کارکنوں نے مدکھیڑ تعلقہ میں ٹیکہ لینے کے بعد ریالی نکالی تھی ۔ دن کے اختتام تک ضلع ناندیڑ میں 262 صحت کارکنوں کو کورونا سے بچاو کا ٹیکہ دیاگیا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading