ناندیڑ:گرام پنچایت رائے دہی میں پولس پرحملہ ‘6افراد کوعدالت نے جیل بھیج دیا

ناندیڑ:16جنوری(ورق تازہ نیوز)گرام پنچایت انتخابات کی رائے دہی کاعمل کل مکمل ہوگیاتھا لیکن کچھ مقامات پر رائے دہی جاری رہنے اور کچھ مقامات پر اختتام کے بعد گروہی تصادم کے واقعات رونما ہوئے جس میں گولے گاوں تعلقہ لوہا‘ جانا پوری تعلقہ لوہا‘ گھونگراڑا تعلقہ نائیگاوں ‘متنیاڑ تعلقہ بلولی میں انتخابی وجوہات کی بناءپر مارپیٹ ہوئی ۔ جس میں گولے گاوں کے چھ افراد کو مالاکولی پولس نے عدالت میں پیش کیاتو انھیں لوہاکے فرسٹ جوڈیئشیل مجسٹریٹ پی کے ڈھونڈگے نے ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

ان افراد نے پولس پرسنگباری کی تھی ۔ 15 جنوری کو ایڈیشنل ایس پی نلیش مورے کے ہمراہ انسداد فساد ستہ کوگولے گاوں تعلقہ لوہا میں جانے کی ہدایت ملنے کے بعد یہ دستہ ضلع پریشد پرائمری اسکول گولے گاوں میںدوبجے دوپہر پہنچے ۔جہاں پر رائے دہی مرکزسے 100میٹر کے احاطہ میں دو گروہ میں تنازعہ چل رہاتھا۔اس وقت دستہ کے پولس حوالدار سید ابرار حسین ‘ پولس ملازمین شندے ‘یڑکے ] نرواڑے ‘واگھمارے ‘ ونامے ‘ سون کامڑے ‘پانچال ‘جادھو اورکشور کمار جیسوال نے دونوں گروپ کو100احاطہ سے باہرجانے کیلئے کہا ۔

لیکن وہ کسی کی بات سننے کوتیار نہیں تھے اوراسکے برعکس پولس دستہ پرہی سنگباری کردی۔ جس کی وجہہ سے ایک ملازم کے منہ سے خون بہہ رہاتھا جس کے بعد انسدادفساد دستہ ‘مالا کولی کے اسسٹنٹ پی آئی آشروبا ‘مالاکولی کے پولس ملازم اورس آر پی سی دستہ پولس ملازمین نے مل کر حالات پر قابو پایا ۔ پولس حوالدار سید ابرار کی شکایت پر جرم نمبر 15/2021 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے اور چھ افرادکوحراست میں لیاگیا۔آج ان ملزمین کوعدالت میں پیش کرنے پر وکیل کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی گئی لیکن جج پتکی نے ملزمین کوجیل بھیج دیا ۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading