ناندیڑ:20اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز) ریاستی حکومت نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو نئی تقرریاں دی ہیں۔ شری کرشنا کوکاٹے کو ناندیڑ کا پولیس سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ کرشنا کوکاٹے اس سے پہلے کچھ دنوں تک ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھی تھے۔ریاستی حکومت کے محکمہ داخلہ کے سکریٹری وینکٹیش بھٹ کے دستخط کے تحت جاری کردہ ایک حکم نامے میں ریاست میں 25 سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی تقرری کی گئی ہے۔
ان میں سے 19 سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو انتظار میں رکھا گیا ہے۔ شری کرشنا کوکاٹے کو ضلع ناندیڑ کے لیے نیا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مقرر کیا گیا ہے۔ ناندیڑ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرمود شیوالے سمیت 19 پولیس سپرنٹنڈنٹ نئی تقرری کے منتظر ہیں۔نئی تقرری میں، پولیس سپرنٹنڈنٹ جن کو نئے ضلع میں تعینات کیا گیا ہے وہ اس طرح ہیں: دھننجے کلکرنی- رتناگیری، پون بنسود- سندھو درگ، بسواراج تیلی- سانگلی، شیخ سمیر اسلم- ستارا، انکت گوئل- پونے دیہی، شریش سردیش پانڈے۔ شولاپور دیہی، راکیش اولا- احمد نگر، ایم۔ راجکمار – جلگاو¿ں، راگسودھا آر – پربھنی، سندیپ سنگھ گل – ہنگولی، سومے ونائک منڈے لاتور، سارنگ اواد – بلڈھانا، گورو سنگھ -ایوت محل، سندیپ گھ±گے – اکولہ، رابندر سنگھ پردیشی چندرپور، نورالحسن – وردھا، نکھل پنگلے گوندیا، نیلوت پل –
گڈچرولی، سنجے برکنڈ- دھولےہ، شریکانت پاراپکاری- تھانے سٹی، سچن پاٹل- کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ اورنگ آباد کے ساتھ گورنر کے اے ڈی سی شنگوری وشال آنند کو ناگپور دیہی ضلع میں تعینات کیا گیا ہے۔اسٹیٹ سروس سے لکشمی کانت پاٹل کو پرنسپل پولیس ٹریننگ سینٹر ناگپور مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پیراگ منیرے کو وی آئی پی سیکورٹی ممبئی میں تعینات کیا گیا ہے۔