ناندیڑ کے لوک سبھا کے ضمنی انتخابات میں وسنت چوہان کےفرزند رویندر چوہان کو کانگریس کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

نئی دہلی :17اکتوبر (ورق تازہ نیوز)مرکزی الیکشن کمیشن نے ناندیڑ لوک سبھا حلقہ کی اس سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب کا اعلان کیا ہے، جو ایم پی وسنت راو¿ چوہان کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے ساتھ ساتھ ناندیڑ لوک سبھا سیٹ کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔

دریں اثنا، کانگریس نے ناندیڑ لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کرتے ہوئے آنجہانی رکن پارلیمنٹ وسنت راو¿ چوہان کے بیٹے رویندر چوہان کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ وسنت راو¿ چوہان کا مختصر علالت کے باعث 26 اگست2024 کو انتقال ہوگیا۔ وسنت راو¿ نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں پرتاپ راو¿ پاٹل چکھلیکر(بی جے پی) کو شکست دی تھی۔ لیکن الیکشن کے کچھ عرصے بعد ان کی صحت میں مسئلہ پیدا ہوگیا۔

اس کے بعد انھیں علاج کے لیے حیدرآباد لے جایا گیا۔ لیکن دوران علاج انکی موت ہوگئی ۔واضح رہے کہ وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اسلئے ابتداءمیں ہی اپریل کے چناو کے وقت ہی انھوں نے کانگریس اعلیٰ کمان سے کہہ دیا تھا کہ وہ خرابی صحت کے باعث الیکشن نہیں لڑسکتے اسلئے انکے فرزند کو لوک سبھا کا ٹکٹ دیاجائے مگراعلیٰ کمان کے اصرار پر انھوں نے الیکشن لڑا اورپوری طاقت سے لڑتے ہوئے بی جے پی امیدوار کوشکست دی ۔اس چناو میں ناندیڑ کے مسلم ووٹرس نے ریکارڈ تعدادمیں رائے دہی کی تھی جس پر قومی میڈیا میں زبردست بحث ہوئی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading