ممبئی:18اپریل ۔ کووڈ19کے بڑھتے اثرات کے پیشِ نظر مقامی سطح پر اس کی تفتیش کے لیے 6سرکاری میڈیکل کالجوں میں ٹیسٹنگ سیٹنر شروع کیے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔ ان ٹیسٹنگ سینٹر میں اب کورونا سے متاثرین کے سیمپل ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
یہ اطلاع آج یہاں ریاست کے میڈیکل تعلیم کے وزیر امیت ولاس راو دیشمکھ کے ذریعے دی گئی ہے۔ریاست کے سرکاری وپرائیویٹ یونیورسٹیز کے تحت آنے والے میڈیکل کالجس میں کووڈ19 کے ٹیسٹنگ کا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ میڈیکل تعلیم کے وزیر امیت ولاس راو¿ دیشمکھ نے چند روز قبل ہی کیا تھا، جس کے لیے تمام میڈیکل کالجس سے فوری طور پر تجاویز طلب کی گئی تھیں۔
ان تجاویز کے موصول ہوتے ہی تمام میڈکل کالجس میں ٹیسٹنگ سینٹر شروع کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے اور پہلے مرحلے کے تحت ریاست کے 6 سرکاری میڈیکل کالجس میں کووڈ 19کے ٹیسٹنگ سینٹر شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔اس ٹیسٹنگ سینٹر کے تمام ضروری سازوسامان، مشینں نیز دیگر ضروری اشیاءکی فراہمی ضلعی کلکٹر کی صدارت میں تشکیل شدہ کمیٹی کی سفارش ومنظوری کے مطابق دیے جانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
ان 6سرکاری میڈیکل کالجس میں راجرشی چھترپتی شاہومہاراج سرکاری میڈیکل کالج کولہاپور، سوامی رامانندتیرتھ گرامڑ سرکاری میڈیکل کالج وہاسپٹل امبے جوگائی ضلع بیڑ، سرکاری میڈیکل کالج جلگاو¿ں، سرکاری میڈیکل کالج بارامتی ضلع پونے، ڈاکٹر شنکر راو¿ چوہان سرکاری میڈیکل کالج وہاسپٹل ناندیڑ اور سرکاری میڈکل کالج گوندیا شامل ہیں۔ ان سرکاری میڈیکل کالجس میں کووڈ19کا ٹیسٹنگ سینٹر شروع کرنے کے لیے اس کے معیار، طریقہ کار اور دیگر معاملات کی ذمہ داری میڈیکل کالجس کے سربراہان کو سونپی گئی ہے۔ ان سیٹنر کے شروع ہونے سے کووڈ19سے متاثر ہونے والے مریضوں کا ٹیسٹ مقامی سطح پر ہوکر ان کا فوری طور علاج شروع کیاجانا ممکن ہوسکے گا۔