ناندیڑ:دیگلورناکہ سے متصل محسن کالونی کے سماجی کارکنان و اہل خیرحضرات کے عطیہ سے 23مارچ سے روزانہ غریبوں میں کھانے کی تقسیم جاری

ناندیڑ: 18 اپریل: (ورق تازہ نیوز)مہلک کرونا وائرس کی وباءسے ساری دنیا پریشان ہے اور اب تک دیڑھ لاکھ کے قریب لوگ لقمہ اجل ہوئے ہیں ۔ اسلئے ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ ہے جس کے باعث تمام کاروبار بند ہے جس کا زیادہ اثر غریب و روزمرہ مزدوری کرنے والوں پر ہورہا ہے اور فاقہ کشی کی نوبت آرہی ہے ۔ناندیڑضلع میں بھی بڑے پیمانے پر مختلف تنظمیں اور مخیر حضرات کی کوششوں سے غریبوں میں روزانہ کھاناتقسیم کیاجارہا ہے ۔اپنی شناخت کو راز میں رکھتے ہوئے یہ لوگ روزانہ ہزاروں روپیوں کی مدد کررہے ہیں ۔قدیم شہر کے دیگلورناکہ سے متصل محسن کالونی میں بھی لاک ڈاون کے آغاز یعنی 23مارچ 2020 سے روزانہ دو کنٹل کھانا(کھیچڑی) تیارکرکے غریبوں میں پیکیٹس کی شکل میں تقسیم کئے جارہے ہیں ۔

محسن کالونی ‘دیوی نگر ‘رحمت نگر ‘ نندی گرام ‘ملت نگر ‘برہمپوری ‘ قدوائی نگر ‘ اقبال نگر ‘ شانتی نگر ‘ملیاں ‘ممتاکالونی ‘ لکشمی نگر ‘ مرکز ‘ کھڑکپورہ ‘ سانگوی ‘ مجاہد پیٹھ ‘اندرانگر ‘ محبوب نگر وغیرہ علاقوں میں حاجی عبدالغفار ‘ شیخ شفیق(آر ٹی آئی) ‘ سماجی کارکن و حج کمیٹی ناندیڑ کے معاون محمدمخدوم پاشاہ ‘ ذوالفقار ‘ ابراہیم ‘منانواب ‘ خلیل الدین ودیگر سماجی کارکنان اپنے معاونین کے ساتھ اس کارخیر کوانجام دے رہے ہیں ۔ان کارکنان نے تمام مخیر حضرات کے ناموںکی شناخت را ز میں رکھا ہے ۔میونسپل کارپوریشن ناندیڑ کے ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو ‘اسسٹنٹ کمشنر سدھیرانگولے‘شری بھوسی کر ‘ نے بذات خود محسن کالونی کادورہ کرکے اس کارخیر کی معلومات حاصل کرکے تعریف کرکے اظہارتشکر کیا۔ اس موقع پر تروڑازون کے اسسٹنٹ کمشنر مرزابیگ ‘اتوارہ زون کے اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹررئیس الدین‘فائربریگیڈ عملہ ‘ غیر مجاز تجاوزات ہٹاودستہ کے آفیسررئیس پاشاہ ‘اتوارہ زون ‘حیدر باغ ایس آئی ‘انسپکٹر بھی موجود تھے ۔ان سماجی کارکنان نے عزم کااظہار کیاکہ جب تک لاک ڈاون ختم نہیں ہوگا روزانہ اسی طرح غریبوں میں کھاناتقسیم کیاجائے گا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading