ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کر حادثہ میں بال بال بچ گئے

ناندیڑ،28۔اکتوبر(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ منٹ پرتاپ پارٹی چک لیکر آج دوپہر ایک سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے ۔آج بروز پیر کو دوپہر کے وقت اپنی کار میں سوار ہو کر ناندیڑ سے لوہا کی سمت جارہے تھے اس دوران مخالف سمت سے آرہے تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیااور انکی کا رسے ٹرک ٹکرانے والا تھاکہ چکھلی کر کے ڈرائیور نے بروقت ذہانت کا مظاہرہ کرکے کار کو سڑک کے کنارے اتار دیا جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا ۔

اس واقعے کے کچھ دیر تک چکھلی کر اور ان کے ساتھ کار میں موجود ان کے ساتھی کو اس بات کا احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ زندہ بچ گئے ہیں۔کیونکہ حادثہ بہت زبردست ہونے والا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نشے میں دھت تھا اور پولیس نے اسے گرفتار بھی کرلیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading