ناندیڑ کے ایم ایل سی امرراجورکر کوپونے میونسپل کارپوریشن کا جھٹکا

پونے:10ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)پونے میونسپل کارپوریشن نے شہر میں کرونا وباءکے خلاف زبردست مہم شروع کی ہے ۔ چنانچہ گھروں سے باہر گھومنے والے افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اوراگرکوئی بغیر ماسک کے دیکھائی دیتا ہے تواسے پکڑ کر اس پر500 روپے جرمانہ عائد کیاجارہا ہے

۔آج صبح گیارہ بجے ناندیڑ کے ایم ایل سی امرراجورکرکو ریاستی وزراءکی کارمیں شہرمیں گھوم رہے تھے انھیں ماسک نہیں تھا۔

میونسپل کارپوریشن کے ملازمین اور پولس والوں نے ان کی کار نمبر MH 26-R-5999 کو روکاتواس میں امرراجورکرکے چہرے پر ماسک لگا ہوا نہیں تھا۔

ا س وقت انکے خلاف جرمانہ کی کاروائی شروع کی گئی حالانکہ امرراجورکر باربار یہ کہتے رہے کہ وہ ریاستی قانون ساز کونسل ممبر ہیں پھربھی کسی نے کچھ نہیں سنا اور انھیں500 روپے جرمانہ کی رسید تھمادی۔ پولس اور کارپوریشن ملازمین کی اس کاروائی کی چاروں طرف ستائش کی جارہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading