ناندیڑ کی معروف شخصیت غوث محی الدین انصاری کی رحلت

ناندیڑ:26اگست(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ کی معروف سماجی شخصیت اورناندیڑ مجلس بلدیہ کے کے سابق صدر غوث محی الدین انصاری جاگیردارولد مصلح الدین انصاری جاگیردار( مرحوم) کا آج 26اگست کو شام سات بجے حیدر آباد کے ایک خانگی ہسپتال میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 86 سال تھی ۔ وہ مدینتہ العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ناندیڑ کے بانی صدر تھے ۔ انہوں نے شہر کے معروف مدینتہ العلوم ہائی اسکول ‘ پرائمری اسکول اور گرلز اسکول کی ترقی میں اپنا گرانقدر تعاون دیا تھا۔

مرحوم ناندیڑضلع وقف بورڈ کے صدر بھی رہے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کانگریس پارٹی میں شمولیت سے کیا تھا اور اس کے ٹکٹ پر ہی صدر بلدیہ منتخب ہوئے تھے ۔ وہ 25 سال قبل ناندیڑ سے حیدرآباد منتقل ہو گئے تھے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ محترمہ ‘ایک فرزندخالد انصاری اور دو بیٹیاں ہیں ۔مدکھیڑ (ضلع ناندیڑ) کی مجلس بلدیہ کے موجودہ صدر محمد مجیب انصاری جاگیردار‘ غوث محی الدین انصاری جاگیردار کے بھتیجے ہیں اور انہوں نے ہی اپنے چچا کے انتقال کی خبر دی ہے ۔

مدیراعلیٰ” ورق تازہ “ محمد تقی شفیع احمد قریشی سابق ڈپٹی میئر ‘ایڈوکیٹ محمد بہاو¿ الدین ‘ دا کٹر فہیم احمد صدیقی ‘قاضی محمد اطہر الدین ‘محمودعلی سحر نے اپنے تعزیتی بیان میں بزرگ قائد کے انتقا ل پر ملال پر اپنے گہرے رنج و افسوس کا اظہار اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ناندیڑ کے مسلم طبقے کی تعلیمی ترقی کیلئے بے لوث خدمات انجام دیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی خطاو¿ں کو بخش دے۔انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر وتحمل کی توفیق دے ۔آمین۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading