ناندیڑ:گرودوارہ گیٹ نمبر 1 کے پاس قتل کی کوشش
ناندیڑ:23ستمبر(ور ق تازہ نیوز)شہر کے گرودوارہ گیٹ نمبر 1 کے پاس دوکان میں گھس کر رقم دینے کامطالبہ کرتے ہوئے گالی گلوچ کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ بگول سنگھ بلویندرسنگھ عمر 40سال نے شکایت درج کروائی کہ 22 ستمبر کودوبجے ہنومان مند کے سامنے گرودوارہ گیٹ نمبر 1 مین جگیندرسنگھ رام گڑیا کی دوکان میں ملزم گھس آیا اور رقم کامطالبہ کیااورگالی گلوچ کرکے تلوارسے فریادی کی گردن اورسر پروار کرکے قتل کرنے کی کوشش کی ۔ وزیر آباد پولس نے ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کردیاہے ۔ خاتون پی ایس آئی منڈے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
بھوکرپھاٹا تا ناندیڑشاہراہ پر جبری لوٹ مار
ناندیڑ:23ستمبر(ور ق تازہ نیوز)بھوکر پھاٹا تا ناندیڑ شاہراہ پرپمپل گاوں کے پاس دو موٹرسائیکل سواروں نے دو افراد کو چاقو کی دھاک پر لوٹ لیا۔68ہزار روپیوں کا مال لوٹ لیاگیا ۔شنکر اتم کلیانکر عمر 40سال ساکن پمپل گاوں تعلقہ اردھاپور نے شکایت درج کروائی کہ 21 ستمبر کو اپنے دوست ماروتی دیوے ساکن دابھل کے ساتھ موٹر سائیکل پرسوار ہوکر بھوکر پھاٹا سے پمپل گاوں کی سمت جارہے تھے ۔ شب گیارہ بجکر 10منٹ پر جب یہ دونوں شاردا کنسٹرکشن کے آگے چھوٹے پُل کے پاس پہنچے عقب سے اسپلینڈر موٹرسائیکل پردو افراد نے انھےں روک دیااور چاقو کی دھاک بتاکر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر دونوں کے پاس موجود سونے کے زیور اورنقد رقم ‘ریڈ می کمپنی کا موبائل فون سمیت 68ہزار540 روپیوں کا مال‘ آدھار کارڈ‘پین کارڈ ‘ ڈرائیوئنگ لائسنس بھی جبراً چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ اردھاپورپہنچ کر دونوں نے لوٹ مار کی واردات کی شکایت درج کروائی۔تعزیرات ہند کی دفعہ 392]34 کے تحت مقدمہ درج کردیاگیا ۔ اے پی آئی ناندگاونکر معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
وی ۔کے ۔کالج سے موبائیل چوری
ناندیڑ:23ستمبر(ور ق تازہ نیوز)دیگلورناکہ پر واقع وسنت راوکاڑے سینئر کالج سے معلم کا موبائیل فون چوری ہوگیا ۔اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ۔ مظہرالدین ولدخلیل الدین نے شکایت درج کروائی کہ 22 ستمبرکوصبح دس بجکر 15منٹ پر وسنت راو کاڑے سینئر کالج میں اپنے دفتر میں ٹیبل پر A-6-موبائل فون رکھا اور کالج کا معائنہ کرنے کیلئے وہاں گئے تھے ۔اس دوران کسی نے ٹیبل سے دس ہزار روپیوں کاموبائیل چوری کرلیا ۔ مظہر سر نے اتوارہ پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے اسکی شکایت درج کروائی ۔ ہیڈکانسٹیبل رسول معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔
آج سے دو دن کے وقفہ سے نلوں کوپانی کی فراہمی
ناندیڑ:23ستمبر(ور ق تازہ نیوز)شہرسے قریب وشنو پوری ڈیم میں 100فیصد پانی کاذخیرہ ہونے سے ڈیم میںپانی کی آمد کاسلسلہ جاری رہنے سے میونسپل کارپوریشن حکام نے دو دن کے وقفہ سے نلوں کوپانی فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔منگل 24ستمبر سے 3دن کے وقفہ کے بجائے دو دن کے وقفہ سے نلوںکوپانی سپلائی کیاجارہاہے ۔اس طرح کا پریس نوٹ محکمہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری کیاگیاہے ۔ گزشتہ پندرہ دنوں سے ناندیڑمیں مسلسل زوردار بارش ہونے سے وشنوپوری ڈیم بھی لبریز ہوگیا ہے ۔بلکہ زائد پانی کی نکاسی ‘گوداوری ندی میں ہورہی ہے ۔جس سے گوداوری کی سطح آب میںبھی اضافہ ہوا ہے ۔