ناندیڑ:20ستمبر(ور ق تازہ نیوز)گزشتہ چار دنوں سے مراٹھواڑہ کے تقریبا اضلاع میں موسلا دھار بارش ہونے سے پانی کی قلت کے مسئلہ کوحل کرنے میں مدد ملی ہے ۔ ناندیڑ ضلع میں بھی کافی بارش ہوئی ہے ۔اس لئے شہر کے وشنو پوری ڈیم کے لبریز ہوجانے سے بدھ 18ستمبر سے ڈیم کاایک دروازہ کھول دیاگیا ہے ۔ جس سے گوداوری ندی میں سیلاب کی صورتحال پائی جاتی ہے۔موسم بارش کی ابتداءسے یہ پہلی بار ہوا ہےکہ گوداوری ندی کے دونوں کنارے پانی سے بھرگئے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چنددنوں تک مراٹھواڑہ اور مہاراشٹر کے بیشتر علاقوں میں اچھی بارش ہوگی ۔
ناندیڑ۔اورنگ آباد ۔ناندیڑاسپیشل ٹرین میں 4ڈبوں کااضافہ
ناندیڑ:20ستمبر(ور ق تازہ نیوز)ناندیڑ۔اورنگ آباد۔ ناندیڑ اسپیشل ٹرین میںچار ڈبوں کااضافہ کیاگیاہے اوریہ گاڑی کی معیاد بھی اکتوبر تک بڑھادی گئی ہے۔ ساوتھ سنٹرل ریلو ے نے دسہرہ ‘ دیوالی پرمسافروں کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہےکہ اسے ماہ اکتوبر تک چلایا جائے ۔ ستمبر مہینہ میں اس گاڑی میں مسافروں کا ہجوم رہا ہے اسلئے چارڈبوں کااضافہ کیاگیا ۔یہ ٹرین ناندیڑ سے صبح آٹھ بجے چلتی ہے اور 12:45بجے دوپہر اورنگ آباد پہونچتی ہے اور اورنگ آباد سے شام پانچ بجے نکل کر ناندیڑرات دس بجے پہونچتی ہے ۔ صرف اتوار کونہیںچلتی ہے ۔ اس میںجملہ 12ڈبے لگے ہیں۔
”پرکاش پرو“ کے موقع پر ناندیڑ۔ فیروز پور ۔ناندیڑ 14خصوصی ٹرینیں
ناندیڑ:20ستمبر(ور ق تازہ نیوز)پنجاب کے سلطان پور لودھی شہر میں گورونانک دیو جی کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ” پرکاش پرو“ کاانعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ اس مذہبی پروگرام میںناندیڑ اور اطراف سے بڑی تعداد میں سکھ اور دیگر زائرین سلطان پور لودھی جانے والے ہیں ۔ ان کی سہولت کےلئے محکمہ ریلوے نے ٹرین نمبر 04661 ناندیڑ ۔فیروزپور ۔ناندیڑ اسپیشل گاڑی چلانے کافیصلہ کیا ہے ۔ناندیڑسے یہ ٹرین 5‘12‘19 اور26 اکتوبر اور نومبر میں2‘9]16 تاریخ کوصبح نو بجے چلے گی ۔اور دوسرے دن دوپہرایک بجے ناندیڑ پہونچے گی ۔خصوصی ٹرین ناندیڑ‘پورنا ‘واشیم‘ اکولہ ‘ ‘بڈنیرا‘ امراوتی ‘اتارسی‘آگرہ ‘ دہلی ‘ روہتک ‘ بھٹنڈا‘جند‘ فریدکوٹ ہوتے ہوئے فیروز پور پہونچے گی ۔
اتوارہ میں ڈاکٹرشاہینہ کے اسپتال میں چوری
ناندیڑ:20ستمبر(ور ق تازہ نیوز)اتوارہ چوک میں واقع ڈاکٹرشاہینہ جبین کے اسپتال سے گزشتہ روزنقد رقم اور موبائل فون چوری کرلیاگیا ہے۔ڈاکٹرشاہینہ جبین ولدیوسف خان عمر 45سال نے اتوارہ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ 19 ستمبر کو صبح چھ تاساڑھے آٹھ بجے کے درمیان اتوارہ میں انکے دواخانہ میں نامعلوم فرد داخل ہوا اور ٹیبل کے ڈراورکالاک توڑکر نقدو چلر سمیت 22ہزار روپے اور سیمسنگ کمپنی کادس ہزار روپے کاموبائل چوری کرلیا ۔پولس نے اس معاملے میں نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔
تاجر اور تحصیل آفس کی کلرک سے کھنڈنی مانگنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج
ناندیڑ:20ستمبر(ور ق تازہ نیوز)وزیر آباد پولس اسٹیشن میں تحصیل آفس کی کلرک نے ایک شخص کے خلاف کھنڈنی مانگنے کامقدمہ درج کروایا ہے ۔جبکہ اتوارہ پولس اسٹیشن میں ایک تاجرنے بھی کھنڈنی کامقدمہ درج کروایا ہے ۔ تحصیل آفس کی کلرک شوبھا رام چندر پاٹل نے شکایت درج کروائی کہ 16 ستمبرتا18 ستمبر کے درمیان تحصیل آفس میںایک شخص آیااور کہنے لگا کہ تمہارے خلاف زمین سرٹیفکٹ کی شکایت آئی ہے ۔
اس شکایت کوواپس لینا ہے تو مجھے دس ہزار روپے دے ورنہ تمہارے خاندان کے ساتھ کچھ بُرا ہوگااس خوف سے خاتون نے موبائل نمبر 9026500500 پرپانچ ہزار روپے منتقل کردئےے ۔پولس نے اس شکایت پر متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔جبکہ اتوارہ پولس اسٹیشن میں دال تاجر شیخ ضیاءالرحمن شیخ احمدنے شکایت درج کروائی کہ 8جون 2019ءکو صبح نوبجکربیس منٹ پر بافنا ٹی پوائنٹ دیگلور ناکہ روڈ پر کاٹن ریسرچ سنٹر کے قریب ایک شخص نے اُن سے کہاکہ ”تو کھنڈنی کیوں نہیں دے رہا ہے کہہ کر خنجر دکھاکرجان سے مارنے کی دھمکی دی اور فریادی کے بھائی کو موبائل کرکے گالی گلوچ کی اورجھوٹامقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی ۔اتوارہ پولس نے تاجر کی شکایت پرمقدمہ درج کردیا ہے ۔ پی ایس آئی سوامی مزیدتفتیش کررہے ہیں۔