مہاراشٹراسمبلی انتخابات کی تاریخ کاابھی تک اعلان نہیں ہوا : سوشل میڈیاپر وائرل تاریخ فرضی ‘عوام اعتماد نہ کریں

ناندیڑ:20ستمبر(ور ق تازہ نیوز) مہاراشٹراسمبلی انتخابات 2019 کی تاریخ کا آج 20ستمبر کو شب سات بجے تک الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔البتہ جھوٹ و فرضی پیغامات کو اڈہ بنے ہوئے سوشل میڈیا پرگزشتہ ایک ہفتہ سے اسمبلی الیکشن کی تاریخ ظاہر ہلونے کے پیغامات پھیلائے جارہے ہیں اور مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے اس طرح کی باتیں کہی جارہی ہے ۔

حالانکہ الیکشن کمیشن آف انڈیااور مہاراشٹر الیکشن کمشنر نے ابھی تک مصدقہ طور پر آج 20 ستمبر تک مہاراشٹراسمبلی انتخابات کی تاریخ کااعلان نہیں کیا ہے۔

سوشل میڈیا پراسمبلی چناو کی تاریخ کاجو اعلان وائرل ہورہا ہے وہ اصل میں سال 2014ءکے اسمبلی انتخابات کاپروگرام ہے۔کچھ افراد نے سال 2014کے بجائے سال 2019 کی ترمیم کی ہے اس طرح ایک ہی پیغام سارے مہاراشٹربھر میں وائرل ہورہا ہے۔

اورخاص بات تو یہ ہےکہ یہ فرضی تاریخ کا پیغام وائرل کرنے والے افراد تعلیم یافتہ ہیں کیونکہ ان پڑھ تو یہ پیغام پڑھ نہیں سکتا ہے اوراسے کیا معلوم میسیج میں کیالکھا ہے اسلئے تعلیم یافتہ افراد دھڑلے سے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کا فرضی پیغام سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر وائرل کررہے ہیں۔ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود کچھ افراد ناخواندہ افراد کی طرح بغیرسوچے سمجھے پیغامات وائرل کررہے ہیں جو شرمناک بات ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading