ناندیڑ:22ستمبر(ور ق تازہ نیوز)مہاراشٹراسمبلی انتخابات کے انتخابی پروگرام کااعلان ہوگیا اور ریاست میں ایک مرحلہ میں 21اکتوبر کورائے دہی عمل میں آرہی ہے ۔ناندیڑضلع کے تمام 9 اسمبلی حلقہ جات83۔کنوٹ‘ 84۔حدگاوں ۔‘85 بھوکر ۔ 86۔ناندیڑشمال۔ 87 ۔ناندیڑ جنوب ۔88۔لوہا ‘89 ۔نائیگاوں۔ 90 دیگلور (شیڈول کاسٹ) ‘91۔مکھیڑکی تیاریوں کے ضمن میں آج سہ پہر چاربجے ضلع کلکٹرارون ڈونگرے نے اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس منعقد کی ۔ انھوں نے تمام حلقہ جات میں جاری تیاریوںاورانتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ27ستمبرکو اسمبلی انتخابات کیلئے نوٹیفکشن جاری کیاجارہا ہے جس کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کاآغاز ہوجائے گا۔امیدوار 4اکتوبرتک پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں اور5اکتوبر کو پرچوں کی جانچ ہوگی ۔

7 اکتوبرتک امیدواراپنے پرچے واپس لے سکتے ہیں۔29 ستمبرکو اتوار کی تعطیل اور 2اکتوبر کوگاندھی جینتی کی تعطیل کے مدنظر پرچہ نامزدگیاں قبول نہیں کی جائیں گی ۔ انھوں نے کہاکہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے ریٹرئنگ آفیسر کے چیمبر میںصرف پانچ افراد کوداخل ہونے کی اجازت ہوگی ۔اگرساتھ میں فوٹوگرافریا کیمرہ ہوگا تواسکے ساتھ صرف چارافراداندرداخل ہوسکتے ہیں ۔شری ڈونگرے نے بتایا کہ 9 اسمبلی حلقہ جات میں 75 رائے دہی مراکز حساس ہے جہاں پر پولس کے خصوصی انتظامات رکھے جائیں گے ۔ جس طرح لوک سبھا انتخابات میںرائے دہی کے تناسب میںاضافہ کیلئے خصوصی مہم چلائی گئی تھی اسی طرز پراسمبلی چناو کی رائے دہی کے تناسب میں اضافہ کیلئے بھی مہم چلائی جائے گی اور70فیصدسے زائد رائے دہی کروانے کا نشانہ ہے ۔انتخابات کے عمل کے دوران کسی بھی طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں بالخصوص ووٹرس کو رقم کالالچ دینے سے روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیںگے ۔کوئی بھی شہری پچاس ہزار کی نقدرقم اپنے ساتھ رکھ سکتا ہے اس بارے میں کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی اورنہ ہی ثبوت مانگاجائے گاکہ یہ رقم کہاںسے آئی ہے البتہ اُس سے زائد رقم پائے جانے پر متعلقہ شخص کو اس رقم کے لین دین کا ثبوت بتانا لازمی ہوگا ورنہ رقم ضبط کرلی جائے گی ۔ضلع بھر میں انتخابی عمل کی تکمیل کیلئے پریزینڈئنگ آفیسر ‘پولنگ آفیسرس اور دیگر انتخابی عملہ سمیت 23204افرادمصروف ہے ۔ کلکٹر نے کہاکہ ناندیڑ ضلع کے 9 اسمبلی حلقہ جات میں کُل ووٹرس کی تعداد 25لاکھ42ہزار450 ہے جس میں مرد ووٹرس 13لاکھ 18ہزار435اور خواتین12لاکھ23ہزار 936ووٹرس ہیں ۔جبکہ تھرڈ جینڈر 79ووٹرس ہیں ۔ انتخابی عملہ کی منتقلی ودیگرحمل ونقل کے کاموںکیلئے جیپ گاڑیوںو دیگر ذرائع کااستعمال کیاجائے گا۔انھوں نے بتایا کہ امیدوار کو انتخابی اخراجات کےلئے 28لاکھ کی حدمقرر کی گئی ہے اورجس دن امیدواراپنا پرچہ نامزدگی داخل کرے گا اسے علیحدہ بینک اکاونٹ کھولنا ہے اور اخراجات کی تفصیل بھی متعلقہ دفترمیںداخل کرنا ہوگی ۔
پرچہ نامزدگی کے ادخال کے وقت جنرل کیٹگری کے امیدوار کی ضمانت رقم دس ہزار روپے اور اور ایس سی ‘ایس ٹی امیدوار کیلئے پانچ ہزار روپے مقرر ہے ۔21اکتوبر کورائے دہی ہونے کے بعد 24اکتوبر کو نتائج ظاہر کئے جائیںگے ۔ رائے دہی کیلئے ای وی ایم مشینوںکا استعمال ہورہا ہے اسلئے نتائج دوپہر تک ظاہر ہوجائیںگے ۔تمام 9 حلقہ جات میں رائے شماری اسی مقام پرہوگی ۔ کنوٹ میں آئی ٹی آئی کنوٹ‘ حدگاوں میں سماج کلیان بوائز ہوسٹیل حدگاوں‘ بھوکر: سماج نیائے بھون بوائز ہاسٹل ‘ناندیڑ شمال: گورنمنٹ پالی ٹیکنیک آئی ٹی بلڈئنگ ‘ ناندیڑشمال: گورنمنٹ پالی ٹیکنیک آئی ٹی بلڈئنگ ‘لوہا:تحصیل آفس لوہا‘نائیگاوں: سماجی نائے بھون بوائز ہاسٹیل ‘ دیگلور : پنچایت سمیتی سبھاگرہ ‘مکھیڑ: ضلع پریشد گرلز اسکول مکھیڑ۔
ناندیڑ: حضرت سیدنا میراں مکھاشاہ اولیاءؒ کا 441واں عرس منایا گیا

ناندیڑ:22ستمبر(ور ق تازہ نیوز) حضور قطب الاقطاب تاج اولیاءاکبلا آقانامدار حضور سیدنا میراں حسینی المعروف سیدنا مخدوم میراں مکھاشاہ اولیاءجعفریہ طیفوریہ اہل طبقات الادیوانگان العاشقان مداریہ ؒ کا 441 واں عرس شریف 20 ستمبر مطابق 20 محرم الحرام بروزجمعہ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ صاحب سجدادہ نشین و متولی حضرت سید شاہ محمدنصیرالدین جعفری مداری العشقان مکھا شاہی کی سرپرستی نگرانی میں منایاگیا ۔ بعد نماز عصر صاحب سجادہ کے مکان (بیت الجانشین مکھاشاہی) میں مجلس قل شریف بعد از جلوس صندل شریف روانہ ہوکر قصیدہ مداریہ پڑھتے ہوئے قبل مغرب بڑی درگاہ شریف پہنچا ۔

بعد نماز مغرب صاحب سجادہ نشین قبلہ معہ ولی عہدوبرادران ومشائخین عظام علماءاکرام کے ساتھ مراسم صند ل مالی ادا کئے ۔ بعداز خانقاہ عالیہ فاتحہ شجرہ خوانی دعائیہ خیر ولی عہد صاحب سجادہ نشین تقدس مآب سیدشاہ محمدشہباز امین الدین جعفری مداری العشقان مکھاشاہ نے کی اور عاشقین نے حمدو نعت ‘ منقبت پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔بعداز تقسیم تبرک و نیاز (لنگر شریف) طعام عام و خاص ہوا ۔21 ستمبر بروزہفتہ بعد نماز مغرب جشن چراغاں فاتحہ شجرہ خوانی عمل میں آئی اوربعد نماز عشاءعظیم و شان کانفرنس بنام فیضان اہل بیت اطہار صاحب سجادہ نشین کی سرپرستی میں منعقد ہوئی ۔جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹرسیدتنویرالدین صاحب قبلہ خدانمائی افتخاری (سابقہ صدرشعبہ فارسی عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد) کا بعنوان موجودہ دور میں امام حسین کی تعلیمات و خانقاہ نظام کی اہمیت پر اپنے مخصوص انداز میں حاضرین سے خطاب فرمایا ۔ ان کے علاوہ شہر ناندیڑ کے معززعلماءنے کانفرنس سے خطاب فرمایا۔جن میںقابل ذکر حضرت علامہ مولانا مفتی عبدالحسیب صاحب قادری ‘حضرت علامہ مولانا مفتی شمس الدین صدیقی شامل ہے اور نظامت کے فرائض بحسن وخوبی سے مولانا محمدافسر صاحب (خطیب امام مسجد یکخانہ شریف) نے کی ۔صاحب سجادہ نشین نے مہمانان مقررین و مہمانان خصوصی کاشال وگلپوشی سے استقبال کیا جن میںقابل ذکر محترم قاضی تسنیم احمدفاروقی(صدرقاضی ) ناندیڑ محترم عبدالغنی شطاری(خلیفہ مجاز بارگاہ نرمل شریف)‘ محترم عبدالرحیم خان مداری (متولی چلہ مقدس حضور زندہ شاہ مدارشرڈشاہ پور) ‘ ایڈوکیٹ ادریس قادری ‘ عبدالقیوم خان مداری(متولی شاہ میر بابا مداری وسرنی ناندیڑ)‘شیخ مقصود(صدر مسجددرگاہ ایکخانہ )‘ محمدیونس قادری(صدر بزم قادریہ ناندیڑ ‘ ان کے علاوہ دیگر حضرات شامل ہے اور 22 ستمبر بعدنماز فجر ختم قرآن شریف شجرہ فاتحہ خوانی دعائیہ کے بعد نیازلنگر شریف کااہتمام کیا ۔الحمداللہ اس سال 441 واں عرس شریف تقاریب کاشاندار انعقاد عمل میں آیا ۔ تقاریب میں ناندیڑ کے علاوہ حیدر آباد ‘نظام آباد ‘ قندہار ‘ قلم نوری و اطراف واکناف سے کثیرتعداد میں زائرین شریک رہے جس میںغیر مسلم عقیدت مندبھی شامل تھے ۔ سجادہ نشین نے عرس شریف کے شرکاءکوتہہ دل سے مبارکباد پیش ک ۔اس طرح کاپریس نوٹ برادران صاحب سجادہ نشین افسر المکھاشاہی ‘عزیزالدین المکھاشاہی‘ماجد المکھاشاہی ‘عظیم الدین المکھاشاہی ‘انیس الدین المکھا شاہی ‘آفتاب عالم المکھاشاہی نے جاری کیا ۔