ناندیڑ کی اہم خبریں

اصولوں کوطاق پررکھ کر آراءمشین کاکاروبار شہر کی چار آراءمشینوں کومقفل کردیاگیا
ناندیڑ:19نومبر۔(ورق تازہ نیوز)اُصولوں اورقواعد کو طاق پر رکھ کر آراءمشین چلانے پرشہرناندیڑ کی چار آراءمشینوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات ناندیڑ کے ملازمین نے انھیں مقفل کردیا۔یہ کاروائی 18نومبر کو کی گئی ۔ فاریسٹ رینجر آفیسر شری دھرکوڑے اورگشتی دستہ کے انچارج ایس این رامپورے نے شہر کے رحمت نگر علاقے میں موج سا مل ]شیواجی نگر میں عظیم ساءمیل‘پورناروڈ پرواقع سرینواس سا مل اور مدکھیڑ شاہراہ پربالاجی سا مل پردھاوامارا اور ساءمل کے سرکاری کاغذات کی جانچ پڑتال کی تو کاغذات درست نہیںپائے گئے ۔اسکے بعد ملازمین نے سا ملوں کومقفل کردیااوراُن کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی ۔

کسانوں کو فی ہیکٹر 25ہزار روپے دیں:ہیمنت پاٹل
نئی دہلی:19نومبر۔(ورق تازہ نیوز)حال ہی میں غیر موسمی بارش سے مہاراشٹر کی کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہونچا ہے ۔کسان معاشی طور پر کافی پریشان ہیںچنانچہ مہاراشٹر حکومت کسانوں کو فی ہیکٹر 25ہزار روپے امداد جاری کرے اس طرح کامطالبہ ہنگولی کے شیوسینا رکن پارلیمان ہیمنت پاٹل نے 18نومبر کولوک سبھا کے اجلاس مےں کیا ۔اسپیکرنے انھیںصفروقفہ کے دوران اپنی بات کرنے کاموقع دیاتھا ۔انھوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مہاراشٹرمیںغیر موسمی طوفانی بارش کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ اس بارش سے اناج ‘پھلوں اوردالوں کے علاوہ کپاس کی فصلوں کوشدید نقصان پہونچاہے ۔ہاتھ آئی ہوئی فصلیں بارش کی نذرہوگئی ہیں ۔مالی حالات سے پریشان ہوکر ہنگولی ضلع میں چھ کسانوں نے خودکشی کی ہے ۔ ریاست کے 30اضلاع میں فصلوں کاکافی نقصان ہوا ہے ۔ ہزاروں کروڑ روپے پانی میںڈوب گئے ہیں ۔ ریاست کے 32اضلاع میں 54لاکھ 22ہزارہیکٹر زرعی اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ وبرباد ہوگئی ہیں ۔ انھوں نے مرکزی حکومت سے پُرزورمطالبہ کیا کہ وہ کسانوں کی مدد کےلئے سامنے آئے اور فی ہیکٹر 25ہزار روپے امداد ی رقم فوری جاری کرے ۔

حدگاوں:ڈینگو مرض سے حاملہ خاتون فوت
حدگاوں:19نومبر۔(ورق تازہ نیوز)حدگاوں تعلقہ میں ڈینگو کی وباءسے12تا15افراد بیمار ہوچکے ہیں ،حدگاوں شہر کے شیواجی چوک کی ساکن حاملہ خاتون آدیتیہ اتول یلیکر عمر 24سال کی ڈینگو کے مرض سے ہلاکت ہوئی ہے ۔ حدگاوں جنرل اسپتال میں چار مریضوں کو ڈینگو لاحق ہوجانے کے بعدا نھیں ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ وشنوپوری میںداخل کیاگیا ہے۔حدگاوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وی جی ڈھگے نے صحافیوں کوبتایا کہ ڈینگو کے مریضوں میں ضلع پریشد ناندیڑ کے ممبرگجانن گنگاساگر کے فرزنداور شیواجی چوک کی ساکن آدیتیہ انیل شیلکر عمر 9 سال شامل ہیں ۔شہر کے خانگی لیباریٹریز میں خون کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ ہر لیباریٹری کے تحت پانچ تاچھ افراد ڈینگو کے مرض میں مبتلا ہیں۔حدگاوں شہر اور مضافات میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیرے پڑے ہوئے ہیں ۔اورگندے پانی کی نکاسی عمل میں نہیں آرہی ہے اس لئے یہاں مچھروں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے ،مچھروں کومارنے والی ادویات کاچھڑکاو بھی نہیں کیاجارہا ہے ۔ ڈینگو کے پھیلنے کی یہ اہم وجہ بتائی جارہی ہے ۔

صفائی ملازمین کا 25نومبر کوکارپوریشن کے روبرواحتجاج
ناندیڑ:19نومبر۔(ورق تازہ نیوز)کنٹراکٹ صفائی ملازمین کے زیرالتواءمطالبات کیلئے آئیٹک کے زیر انصرام مراٹھواڑہ میونسپل کونسل کامگار یونین(لال باوٹہ) کی جانب سے 25نومبر کو دوپہرتین بجے بے مدت ہڑتال اور دھرنا آندولن کیاجارہا ہے ۔ملازمین کے مطالبات میں غیر قانونی طو ر پر ملازمین کو کام سے حذف کرنے پر انھیںدوبارہ کام پر واپس لیا جائے ‘کنٹراکٹ صفائی ملازمین کو اقل ترین تنخواہ دی جائے ‘ پی ایف ‘ای پی ایف تخفیف کے ثبوت دئےے جائیں ‘حکومت کے فیصلہ کے مطابق بونس دیاجائے ‘ ملازمین کودیڑھ سال قبل دی گئی ساڑیاں خراب ہوچکی ہیں اسلئے ملازمین کو فی الفور ساڑیاں ‘ جوتے ‘اپرون ‘ جھاڑو اور دیگر سازوسامان مہیاکروایاجائے ۔ان مطالبات کےلئے 25 نومبر بروز پیر سے میونسپل کارپوریشن کے روبرو بے مدت ہڑتال و دھرناآندولن کرنے کااشارہ سنگھٹنا کی جانب سے 16نومبر کو میونسپل کمشنر کودئےے میمورنڈم کے ذریعہ کیاگیاتھا جس پرسنگھٹنا کے کارگزارصدر پردیپ ناگاپورکر ‘ضلع صدر کامریڈ کے کے جامبکر ‘سیکریٹری کامریڈشیواجی پھلوڑے ‘ ‘کامریڈشانتابائی ‘ کامریڈ ویشالی ‘کامریڈ وندنا وغیرہ کے دستخط ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں