ناندیڑکے پھیری والوں کاجلد سروے‘اسمارٹ دئے جائیں گے
ناندیڑ:21نومبر۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن ناندیڑ دیندیال اننت یودیہ شہری بازآبادکاری اسکیم کے تحت شہر کے پھیری والوں کی مد د کیلئے 20نومبر کو صبح گیارہ بجے میونسپل کمشنر کی زیر صدارت پھیری والا سمیتی کااجلاس منعقد کیاگیاتھا ۔جس میں بتایاگیا کہ شہر کے پھیری والوں کا سروے کرنے کیلئے اداروں سے ٹینڈر طلب کئے گئے تھے جس میں پانچ اداروں نے ٹینڈر داخل کئے جس میںسب سے کم نرخ والے ادارہ کا پھیری والا سمیتی کے روبرو انتخاب کیاگیا ۔اس ادارہ کے معرفت سروے کا کام عنقریب شروع کیاجائے گا۔اس سروے کا کام ایک ہی وقت پرکیاجائے گااور پھیری والوں کو اسمارٹ کارڈ و سرٹفکیٹ دیاجائے گا۔میونسپل کمشنر لہوراج مالی نے تمام ممبران کودوران سروے باخبر رہتے ہوئے پھیری والوں کی مناسب رہنمائی کرکے انھیں تمام معلومات دی جائے گی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو نے کہا کہ منتخبہ ادارہ و موجود ارکان سروے کے دوران کارپوریشن کے مسلسل ربط میں رہے اورسروے کا کام فی الفور مکمل کرے اورسروے کے بعد پھیری والوںکو جگہ طئے کرکے ہاکرس زون نو ہاکرس زون کااعلان کیاجائے تاکہ شہر کے ٹرافک کو بہتر ہونے میں مددملے گی ۔ مذکورہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرانتظامیہ سدھیرانگولے ‘اجیت پال سنگھ سندھو وشہر پروجیکٹ آفیسر ‘ویلاس بھوسی کر ‘پھیری والا اجلاس کے کمیٹی رکن گنگادھر گائیکواڑ ‘شری دھرکامڑے ‘شری وسنت راو سورنکار ‘شری بھگوان قندہارے ‘شری گوئند بورلے پوار ‘شری انیل راوت ‘سید غفارسید پاشو کے علاوہ مینجر امول دیشپانڈے ‘شری پروین مگرے ‘اشوک سوریہ ونشی ‘ وشوناتھ دیشمکھ ‘ انکوش واگھمارے وغیرہ موجود تھے۔
عمری میں میں مقروض کسان کی خودکشی
ضلع ناندیڑمیں گیارہ ماہ میں 107 کسانوں کی خودکشی
ناندیڑ: 25 نومبر( ورق تازہ نیوز)عمری تعلقہ کے موضع شنگناپور میں دگمبر گنگارام ہر وارڈے عمر50سال کسان نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔اس طرح ناندیڑ ضلع میں گزشتہ گیارہ مہینوں جنوری تا نومبر2019 تک جملہ 107 کسانوں نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ان کسانوں کی خودکشی کی وجوہات میںقحط سالی‘ زائد بارش سے فصلوں کا تباہ ہونا اور ساہوکاروں کا قرض اہم ہے ۔مہاراشٹر میںکسانوں کی خودکشی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ تشویشناک ہے۔ حکومت وقتاً کچھ مالی امدادکردیتی ہے لیکن اس کے بعد حالات جوں کے توں رہتے ہیں ۔ کسانوں کے مالی مسائل کے خاتمے کے لیے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنا ضروری ہے۔
میونسپل کارپوریشن اسٹینڈنگ کمیٹی ‘ آج 8 ممبران کا انتخاب
ناندیڑ: 21نومبر (ورق تازہ نیوز)میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس 22نومبر کو منعقد ہو رہا ہے ہے جس میں نئے آٹھ ممبران کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں اہم آٹھ اور ضمیمہ نکات 25 ہیں جن پر غور ہوگا اور انہیں منظوری دی جائے گی۔دو سال کی معیاد پوری ہونے پر کانگریس کے فاروق علی خان( چیئرمین )‘شمیم عبداللہ‘ مسعود احمد خان ‘موہنی یونکر ‘عبد اللطیف ‘گرمت سنگھ نواب ان کانگریسی ارکان کے علاوہ بی جے پی کی ویشالی دیشمکھ بھی شاملِ ہے۔ اس طرح آٹھ ممبران یکم ڈسمبر کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔ ان کی جگہ نئے ممبران کا انتخاب عمل میں آرہا ہے۔کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہے
ناندیڑ:غیر موسمی بارش سے نقصانات‘پہلے مرحلے میں 123کروڑ کی امداد
ناندیڑ: 21نومبر (ورق تازہ نیوز) اکتوبر ماہ میں ہوئی غیر موسمی بارش سے 33فیصدنقصانات ہوئے ہیں اسلئے گورنر نے فی ہیکٹر آٹھ ہزارروپے مالی امداد دینے کااعلان کیا ہے ۔ضلع انتظامیہ ن کُل 430کروڑ روپیوں کامطالبہ کیا تھا لیکن پہلے مرحلے میں ناندیڑ کےلئے 123کروڑ 14لاکھ 23ہزار روپیوں کی امداد موصول ہوئی ہے ۔مذکورہ رقم تمام تحصیل دفاتر کو منتقل کی گئی ہے اور عنقریب کسانوں کے بینک اکاونٹ میں جمع کئے جائیںگے۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے تلاٹھی ‘ گرام سیوک اور زرعی معاونین کی مدد سے پنچنامے کرکے سویابین ‘ کپاس ‘مکئی ‘باجری ‘جوار ‘تور ‘مونگ وغیرہ فصلوں کے نقصانات کی رپورٹ ریاستی حکومت کو روانہ کی گئی تھی ۔ناندیڑ ضلع کے تعلقوں کے کسانوں دی گئی مالی امداد کی تفصیل ا س طرح ہے ۔ناندیڑتعلقہ کیلئے پانچ کروڑ 48 لاکھ 36ہزار 768 روپے ‘ اردھاپور تعلقہ کیلئے 4کروڑ91لاکھ 37 ہزار195 روپے ‘ مدکھیڑ تین کروڑ 18لاکھ77ہزار187 ]قندہار12کروڑ26لاکھ 19ہزار515روپے‘لوہا تعلقہ کیلئے 11کروڑ70لاکھ 61ہزار800 ‘دیگلور تعلقہ کیلئے 8کروڑ 38لاکھ 1013روپے ‘ مکھیڑ تعلقہ کیلئے12کروڑ58لاکھ 12,772 روپے ‘نائیگاوںتعلقہ کیلئے8کروڑ 72لاکھ 30,862 روپے‘بلولی تعلقہ کیلئے 6کروڑ37لاکھ 89ہزار 353روپے ‘ دھرم آباد کیلئے 4 کروڑ67لاکھ 54ہزار762روپے ‘ کنوٹ تعلقہ کیلئے8کروڑ39لاکھ ‘ 77ہزا850 روپے ۔ماہورتعلقہ کیلئے 4کروڑ16لاکھ 10ہزار475روپے‘حمایت نگر تعلقہ کیلئے 6کروڑ68لاکھ 57ہزار756روپے ‘حدگاوںتعلقہ کیلئے 12کروڑ53لاکھ 40ہزار75روپے‘ بھوکر تعلقہ کیلئے 7کروڑ 66لاکھ روپے 32ہزار338روپے ‘اور عمری تعلقہ کیلئے 5 کروڑ 40لاکھ 83ہزار270روپے کافنڈ دستیاب ہوا ہے ۔