ناندیڑ، 13 جولائی: ناندیڑ شہر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، سہولیات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور نئے ترقیاتی منصوبے شہر کی شان بڑھا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کے زیرِ انتظام ڈاکٹر شنکر راو چوہان آڈیٹوریم کی تزئین و توسیع کے کام کی افتتاحی تقریب میں سابق وزیراعلیٰ اور رکنِ پارلیمنٹ اشوک چوہان نے کہا کہ یہ جدید آڈیٹوریم ناندیڑ کے ثقافتی وقار میں اضافہ کرے گا اور مستقبل میں ناندیڑ مراٹھواڑہ کا ایک اہم ثقافتی مرکز بن کر ابھرے گا۔یہ افتتاحی تقریب 13 جولائی کو دوپہر 12 بجے اشوک چوہان کی صدارت اور ہاتھوں انجام پائی۔ اس موقع پر رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر اجیت گوپچھڑے، پروفیسر رویندر چوہان، ایم ایل اے بالاجی کلیانکر، آنند تڈکے، سابق ایم ایل اے امر راجورکر، اوم پرکاش پوکرنا، کلکٹر راہل کارڈیلے، CEO میگھنا کاولی، اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیشکمار دوئیفوڈے سمیت کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔
تقریب کی شروعات نٹراج دیوتا کو پھول نذر کرنے اور چراغ روشن کر کے کی گئی۔ اس کے بعد میونسپل کمشنر ڈاکٹر مہیشکمار دوئیفوڈے نے ابتدائی کلمات میں آڈیٹوریم کی تزئین نو سے متعلق معلومات پیش کیں اور شہر میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کا مختصر جائزہ دیا۔تمام معززین نے آڈیٹوریم کے کام کی اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ناندیڑ کے عوام کو اب ایک جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم میسر ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی بڑھتی آبادی کو مدِنظر رکھتے ہوئے مزید دو آڈیٹوریم قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔اشوک چوہان نے اس موقع پر کہا کہ وہ ناندیڑ کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، اور تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر شہر کی بہتری کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی گرانٹس اور عوامی نمائندوں کی کوششوں کے ساتھ ساتھ میونسپل انتظامیہ کی فعال شرکت سے یہ شاندار آڈیٹوریم ممکن ہوا ہے، جس کی دیکھ بھال میونسپل انتظامیہ کو بخوبی کرنی چاہیے۔
آڈیٹوریم کی تزئین نو پر مختصر جائزہ:اندرونی کام (5.14 کروڑ روپے):آواز کی کوالٹی بہتر بنانے، بازگشت کم کرنے، اور سکون دہ ماحول فراہم کرنے کے لیے جدید صوتی نظام نصب کیا گیا ہے۔
برٹش اکو سسٹم کی اعلیٰ درجے کی ساو¿نڈ سسٹم لگائی گئی ہے۔800 نشستوں کی گنجائش، جن میں سے 180 پش بیک چیئرز ہیں۔110 ٹن صلاحیت کا ڈی ای کے کمپنی کا اے سی سسٹم نصب کیا گیا ہے۔لکڑی کی اسٹیج فلورنگ، فائر سیفٹی سسٹم، اسٹیج لائٹنگ، VIP روم، میک اپ روم، فلیٹ فلورنگ، اور جدید بیت الخلا شامل ہیں۔
بیرونی کام (8.12 کروڑ روپے):عمارت کے بیرونی حسن میں اضافہ کے لیے زنک کوٹڈ کمپوزٹ پینل کی کلیڈنگ کی گئی ہے۔100 kVA صلاحیت کا سولر سسٹم نصب کیا جا رہا ہے۔500 kVA کا DG سیٹ، داخلی سڑک پر سجاوٹی لائٹس، بیرونی دیوار، پیورنگ، لینڈ اسکیپنگ، انڈر گراو¿نڈ واٹر ٹینک اور داخلی دروازہ شامل ہیں۔اندرونی کام سمان کنسٹرکشن، انجینیئرز، بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ناندیڑ نے مکمل کیا ہے جبکہ بیرونی کام شاردا کنسٹرکشن اینڈ کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ ناندیڑ نے انجام دیا ہے۔