
اردھاپور:5جولائی( ورق تازہ نیوز)اردھاپور شہر سے متصل دوستی ٹرانسپورٹ کے عقب میںایک 23 سالہ نوجوان نے محبت کے معاملے میں خودکشی کرلی ۔ مرنے سے قبل اُس نے تحریر بھی لکھی ہے ۔یہ نوجوان اتراکھنڈ کا ساکن ہے ۔
ناندیڑ۔اردھاپور قومی شاہراہ پر بسمت پھاٹہ کے قریب دوستی ٹرانسپورت کے عقب میں گزشتہ شب ایک ٹرک نمبر HR 55- W- 0829 پرڈرائیور دیپک سنہہ دیوان سنہہ بوہرا عمر 23سال ساکن ڈونگری (اتراکھنڈ) ہے ۔
اس نے ہفتہ کی شب قومی شاہراہ سے متصل ایک درخت سے پھانسی کا پھندہ باندھ کر خودکشی کرلی ۔نوجوان کے جیب سے ایک تحریرملی ہے جس میں وہ والدین سے مخاطب ہے ۔ جس میں لکھا ہے کہ”میں محبت کی وجہہ سے اپنی زندگی ختم کررہا ہوں’اس کےلئے کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔آخری رسومات میرے گاوں میں ادا کی جائے۔
آج اتوار کو اردھاپور پولس نے اسکی نعش تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد اردھاپور میں ہی آخری رسومات ادا کی گئی ۔انسپکٹر کپیل آگلاوے ‘ سائی ناتھ ‘ پی ایس آئی ودیاساگر وید کررہے ہیں۔