ناندیڑ: ٹرین میں نوجوان کا قتل، مسافروں میں خوف و ہراس

ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز)عمری۔دھرم آباد روٹ پر دوڑنے والی انٹر سٹی ٹرین میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعے نے مسافروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سفر کے دوران ہونے والے ایک جھگڑے میں ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

ہلاک نوجوان کی شناخت آتش حیبَتے کے نام سے ہوئی ہے جو ٹرین میں پانی کی بوتلیں فروخت کرنے کا کام کرتا تھا۔ سفر کے دوران اُس کا ایک مسافر سے جھگڑا ہوا، جو اتنا بڑھ گیا کہ معاملہ قتل تک جا پہنچا۔

واقعے کے بعد ٹرین میں سوار مسافروں میں شدید ہلچل مچ گئی اور سفر کے دوران سکیورٹی کے انتظامات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ریلوے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت کارروائی کی جائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading