حافظ قرآن عبدالجبار قریشی کا انتقال پر ملال

ناندیڑ۔11نومبر (راست)بڑے ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع مل رہی ہیکہ ایک خوش اخلاق ،ہنس مکھ، نیک اور نوجوان حافظ قرآن حافظ عبدالجبار صاحب قریشی (نائب امام مسجد انوارالمساجد مدینہ نگر)صرف 33 سال کی عمر میں انتقال فرماگئے۔اناللہ وانا الیہ راجعون
وہ پیر میں ایک نایاب اور خطرناک قسم کے کینسر(..synovial sarcoma) سے متاثر تھے جو عام طور پر جوانوں اور نوجوانوں میں پایا جاتا ہے۔

مرحوم نے ابتداء سے حفظ کی تکمیل تک دارالعلوم محمدیہ حمایت نگر میں تعلیم حاصل کی ناظرہ حافظ غیاث الدین صاحب اور حفظ حافظ فاروق صاحب کے پاس مکمل کیا۔
مسجد خضراء ناندیڑ میں امام تھے اس دوران مجھے بھی خطاب جمعہ کے لیے کبھی کبھی مدعو کرتے اور میں حاضر بھی ہوجاتا تھا۔مسجد علی میں بھی مکتب کے سیکڑوں طلباء کو دینی تعلیم دی۔
غرض کہ ہم ایک مخلص ،خاموش مزاج ،متقی شخص سے محروم ہوگئے۔ انتقال اورنگ آباد میں ہوا ہے۔ میت ناندیڑ لائی جارہی ہے۔(مکان حمیدیہ کالونی قدوائی نگر مسجد خضراء کی گلی میں ہے)
اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔پس ماندگان میں بیوی، ایک لڑکا اور لڑکی ہیں۔
نماز جنازه كل صبح 9 /بجے مسجد قریشیہ بارہ امام ناندیڑ میں ادا کی جائیگی. ان شاء الله ۔اس طرح کی اطلاع مولانا ابرار الحق صاحب اشاعتی نے دی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading