ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ ضلع میں ایک نئی سیاسی صف بندی سامنے آئی ہے۔ کانگریس اور ونچت بہوجن آگھاڑی نے ضلع کی 12 نگرپالیکاو¿ں اور ایک نگر پنچایت کے عام انتخابات کے لیے باقاعدہ اتحاد کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر ناندیڑ کے رکنِ پارلیمان پروفیسر رویندر چوہان نے کہا کہ یہ اتحاد ضلع میں فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ونچت بہوجن آگاڑی کے ریاستی نائب صدر فاروق احمد نے وضاحت کی کہ کانگریس اور ونچت کے درمیان یہ اتحاد “برابر حیثیت اور باعزت شراکت’کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر دونوں جماعتوں کے درمیان طے پایا یہ تاریخی اتحاد آئندہ سیاسی منظرنامے میں ایک بڑا بدلاو¿ لا سکتا ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد ناندیڑ ضلع میں طاقت کے توازن کو نئی سمت دے سکتا ہے۔
اس پریس کانفرنس میں کانگریس شہر صدر عبدالستار ‘ایشور بھوسی کر ‘ہنمنت پاٹل بٹ موگریکر ‘شیوا نرنگلے ‘پرشانت انجینئر اوردیگر لیڈران بھی موجودتھے۔