ناندیڑ: وشنو پوری ڈیم کے سات دروازے کھولے گئے،ندی کنارے کی بستیوں میں پانی ہونے کا خدشہ

ناندیڑ:18/ اگست ۔ (ورق تازہ نیوز)آج پیر کو دن بھر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران وِشنوپوری ڈیم کے گیٹ کھولے گئے ہیں اور مزید کچھ گیٹ کھولے جانے کے امکانات ہیں، جس کے باعث گوداوری ندی میں پانی کی سطح مزید بڑھنے والی ہے۔ نتیجتاً شہر کے نالوں کا پانی ندی میں نہ جا پانے کے سبب متعدد علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

اس صورتحال میں خدشہ ہے کہ کھڑکپورہ، سمیرہ باغ، شراوستی نگر، کالا پُل گاڑی پورہ، ناؤ گھاٹ کے مغربی حصہ ملّیاں علاقہ، پاکیزہ نگر سمیت کئی آبادیوں کے گھروں میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔ لہٰذا مذکورہ تمام بستیوں کے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ محتاط اور چوکس رہیں۔

دوسری جانب، شنکر راؤ چوہان وِشنوپوری ڈیم سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج صبح 11 بج کر 05 منٹ پر ایک اور گیٹ کھولا گیا ہے۔

کھلے ہوئے گیٹوں کی تعداد: 07
گیٹ نمبر: 03، 05، 06، 07، 08، 16، 17
پانی کا اخراج: 2128 کیومیکس (یعنی 75,148 کیوسیکس)

🛑 شہری انتظامیہ نے ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں کو خاص طور پر چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading