ناندیڑ، 3 ستمبر (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات 2025 کے سلسلے میں جغرافیائی حدود کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر عوامی اعتراضات اور تجاویز کے لیے بھی شیڈول طے کر دیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق:1. ابتدائی جغرافیائی حدود کی اشاعت۔یہ اشاعت آج یعنی 3 ستمبر 2025 (بدھ) کو ناندیڑ واہلّا شہر میونسپل کارپوریشن کے مرکزی دفتر، وزیر آباد اور سرکاری ویب سائٹ
پر کی گئی ہے۔2. اعتراضات و تجاویز داخل کرنے کی مدت:شہری اپنے اعتراضات اور تجاویز 3 ستمبر 2025 سے لے کر 15 ستمبر 2025 (پیر) دوپہر 3 بجے تک داخل کر سکتے ہیں۔ یہ اعتراضات تحریری طور پر کارپوریشن کے مرکزی دفتر، وزیر آباد میں جمع کرائے جائیں گے۔انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ ہر شہری کو اس عمل میں اپنی رائے پیش کرنے کی مکمل آزادی دی گئی ہے اور ان کے اعتراضات و تجاویز کو قانون کے مطابق زیرِ غور لایا جائے گا۔یہ اطلاع ڈاکٹر مہیش کمار ڈوئی پھوڑے، میونسپل کمشنر، ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دی گئی ہے ۔
