ناندیڑ، 30 دسمبر (ورقِ تازہ نیوز): ناندیڑ-واگھالا شہر میونسپل کارپوریشن انتخابات 2025 کے لیے آج نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن تھا۔ آج کے دن 801 امیدواروں نے اپنے نامزدگی پرچے داخل کیے، جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 1203 امیدواروں نے نامزدگی داخل کی ہے۔اس بار میونسپل کارپوریشن میں 81 ارکان کے لیے انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں۔
الیکشن میں بی جے پی، کانگریس، مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم)، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، شیو سینا (شندے گروپ) اور این سی پی (شرد پوار گروپ) سمیت تقریباً تمام بڑی سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق 31 دسمبر کو نامزدگی پرچوں کی جانچ پڑتال ہوگی‘2 جنوری تک امیدوار اپنے نام واپس لے سکیں گے
3 جنوری کو حتمی امیدواروں کی فہرست شائع کی جائے گی اور انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔سیاسی جماعتیں آخری وقت تک امیدواروں کے نام خفیہ رکھنے اور انتخابی حکمتِ عملی مضبوط کرنے میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔