ناندیڑ :10ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)شہر کے سرینگر علاقہ میں کوچنگ کلاسز میں زیرتعلیم ایک نوجوان کو قتل کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔یہ واردات عشق عاشقی کے معاملے پر پر رونما ہونے کی اطلاع ہے
7 دسمبر 2019 کو تشارشر ی رنگ پوارعمر 19سال ساکن اسلام پوررات دیرتک گھر واپس نہیں آیاتھا اس لیے دوسرے دن گھر والوں نے بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن میں اس کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے اس معاملے کی تفتیش شروع کر دی اور اس دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ اس نوجوان کو قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے تشار کے موبائل کالنگ کی تفصیلات حاصل کیں جس کی بنیاد پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس دن تشار نے آخری کال دلیپ میٹکر کو کیا تھا۔اس کے بعد پولیس نے دلیپ کو طلب کیا لیکن اس نے تشار سے رابطہ کی بات سے انکار کر دیا اس کے بعد پولیس نے تشار کا موبائل جس علاقے میں آخری بار بند ہوا تھا وہاں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال شروع کردی دی اس دوران انہیں معلوم ہوا کہ دلیپ کے ساتھ تشار موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جا رہا تھا۔دریں اثناء تشار کی نعش کاکنڈی علاقے میں ایک کھیت سے دستیاب ہوئی جس کی اطلاع کاشتکار نے دیہی پولیس کو دی تھی ۔اس کے بعد پولیس نے دلیپ کو دوبارہ حراست میں لیا اور اس سے تفصیلات حاصل کی جس پر دلیپ نے انکشاف کیا کہ تشار کو قتل کرنے کے بعد نعش کوکاکنڈی علاقہ میں پھینک دیا۔بھاگےہ نگر پولیس سٹیشن کے پی آئی کاکڑے نے کہا کہ قتل کی واردات میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔ پولیس تفتیش میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ دلیپ کی شادی 18 سالہ لڑکی کے ساتھ ہوئی ہے لیکن دلیپ کو شک و شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے تشار کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور اسی شک و شبہے میں اس نے تشارکو قتل کر دیا۔دلیپ اور تشار اچھے دوست اور رشتہ دار بھی بتائے جاتے ہیں ۔پولس فی الحال معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔