ناندیڑ میں مکمل لاک ڈاون یا منی لاک ڈاون حکومت کے زیرغور

ناندیڑ:3 اپریل۔ (ورق تازہ نیوز)فی الحال ریاست مہاراشٹرمیں کورونا کے 50ہزار کے قریب نئے پازیٹیو مل رہے ہیں ۔ جس میں ریاست کے دس ہاٹ اسپاٹ شہروں میں سب سے زیادہ مریض مل رہے ہیں جس کی وجہ سے ریاست میں مجموعی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ان دس ہاٹ اسپاٹ شہروں کی فہرست میں ممبئی ‘ناگپور‘پونہ ‘تھانے ‘ ناندیڑ ‘ اورنگ آباد ‘لاتور‘ احمدنگر‘ناسک ‘جلگاوں شامل ہے ۔کل ریاست کے وزیراعلیٰ اودھو ٹھاکرے نے عوام سے خطاب کے دوران اشارہ دیا کہ اگر ریاست میں صورتحال ایسی ہی تو مکمل لاک ڈاون نافذ کیاجائے گا۔اس تعلق سے وہ آئندہ دو دنوں میں ماہرین سے تبادلہ خیال کے بعد کوئی قطعی فیصلہ لیں گے۔

جبکہ اپوزشن جماعت بی جے پی کے علاوہ کانگریس اور این سی پی کے کچھ لیڈران نے مکمل لاک ڈاون کی سخت مخالفت کی ہے۔ اسلئے حکومت کورونا کی چین کوکس طرح روکاجائے؟ اس سوال پرالجھن کاشکارہے ۔سرکاری ذرائع سے اطلاع بھی مل رہی ہے کہ حکومت نے مکمل لاک ڈاون یا منی مہاراشٹر میں نافذ کرنے کامن بنا لیا ہے اور ایک دو دن میں کوئی فیصلہ کرلیاجائے گا۔اگر حکومت صر ف مہاراشٹر کے ہاٹ اسپاٹ اضلاع میں لاک ڈاون یامنی لاک ڈاون نافذ کرنے کی تیاری کررہی ہے تواس فہرست میں ناندیڑ کابھی نام شامل ہے ۔کیونکہ فی الحال ناندیڑضلع میں دس ہزار سے زائد ایکٹیو مریض ہے اور روزانہ دس تابارہ افراد کی ہلاکت ہورہی ہے ۔

اسلئے ضلع کے حالات کافی سنگین ہے۔ ایسے حالات میں یہاں پردوبارہ لاک ڈاون کا منی لاک ڈاون نافذ کرنا ضروری ہوگیا ہے ۔ حالانکہ ضلع میں گزشتہ دس دنوں سے مکمل لاک ڈاون نافذ ہے اور کل اتوار کورات بارہ بجے یہ ختم ہورہا ہے۔اور پیرسے دوبارہ صبح سات تا شب آٹھ بجے تک کاروبارکھلے رکھنے کاحکم ضلع انتظامیہ نے دیا ہے ۔اگرریاستی حکومت آج کل میں ناندیڑمیںدوبار ہ لاک ڈاون کافیصلہ کرتی توعوام کی ناراضگی مزیدبڑھ جائے گی ۔بالخصوص روزمرہ مزدوری کرنے والے پریشان ہے۔ناندیڑمیں لاک ڈاون کے باوجود روزانہ ایک ہزارکے آس پاس یا اس سے زائد مریض مل رہے ہیں۔اور اموات کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔ لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد صورتحال کے مزیدخراب ہونے کاامکان ہے ۔