ناندیڑ میں موٹر سائیکل چوری کرنے والا گروہ گرفتار

ناندیڑ:17جولائی۔(ورق تازہ نیوز) شہر میں گزشتہ چند مہینوں سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیاہے جس کی وجہ سے شہریا ن کافی پریشان ہیں ۔ناندیڑ دیہی پولیس نے گزشتہ روز موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوے دو نوجوانوں اور ایک بالغ لڑکے کو حراست میں لیا ہے جن میں سے دو نوجوانوں کو عدالت میں پیش کرنے پرانھیں 20 جولائی تک پولیس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔

اس ضمن میں گزشتہ روز ضلع پولس سپرنٹنڈنٹ سنجے جادھو نے پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے اس معاملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان تین افراد کی تحویل سے 12 موٹرسائیکل ضبط کیے گئے ہیں جن میں سے وزیر آباد‘ شواجی نگراور بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن سے سے چوری ہوئی تین موٹرسائیکلوں بھی شامل ہیں.

جبکہ دیگر موٹر سائیکل کہاں سے چوری ہوئیں اس کی تفصیلات پولیس کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چوروں نے ایک نئی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے اس کام میں نابالغ بچے کو شامل کیا ہے جس کی مدد سے چوری کی وارداتوں کو انجام دیا جا رہا تھا ۔ناندیڑمیں ہر ماہ بیس تا پچیس موٹرسائیکل چوری ہو رہی ہیں اسی لیے ملزمین کو گرفتار کرنے کے لیے لیے علیحدہ دستہ تشکیل دیا گیا ہے ۔ وزیر آباد پولیس سٹیشن کے انسپکٹر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے نام پرفل بھسے عمر پچیس سال اور دنیش سدھارتھ عمر21 ہے ۔

ان دونوں کی تحویل سے بارہ موٹر سائیکل ضبط کی گئی ہیں اس لیے جن افراد کی موٹر سائیکل چوری ہوئی ہےں وہ وزیر آباد اسٹیشن سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔ ان گرفتار ملزمان کو کو عدالت میں پیش کیا گیا گیا ۔ جج نے انہیں پوچھ تاچھ کے لئے20 جولائی تک پولیس کسٹڈی میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading