ناندیڑ:ہوم گارڈ بھرتی کیلئے آئے نوجوانوں کے کپڑے اورموبائیل فون چوری

ناندیڑ:17جولائی۔(ورق تازہ نیوز)پولس گارڈ کی بھرتی کیلئے گراونڈ پرآئے نوجوانوں کے شرٹ سمیت موبائل فون ور نقد رقم چوری ہوگئی ۔چار نوجوان کے جیب سے کُل 20ہزار700 روپیوں کاسامان چوری ہوا ہے ۔دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ فریادی سچین بالاجی عمر 21 سال ساکن کامٹھا تعلقہ اردھاپورنے پولس اسٹیشن دیہی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ 16جولائی کو صبح گیارہ بجے ماماچوک میں واقع گراونڈ پر پولس گارڈ کی بھرتی کی جسمانی جانچ کیلئے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا ہ آئے تھے ۔وہاں موجود سبھی نوجوانوں نے اپنے شرٹ نکال کر بازو رکھے تھے اور جانچ میں مصروف تھے ۔

اس وقت نامعلوم افراد نے فریادی کے شرٹ سے ریڈ می فور کمپنی کا دو ہزار روپیوں کا فون ] نقد900 روپے اور منجاجی تکارام کلیان کرکاسیمسنگ کمپنی کا J7 قیمت تین ہزار نقد 7ہزار ‘ ڈرائیوئنگ لائسنس ‘اے ٹی ایم کارڈ اور کپڑے ‘ سومناتھ بالاجی کا وی ویو کمپنی کاچار ہزار روپے کا موبائل نقد ایک ہزار روپے‘ایس بی آئی کااے ٹی ایم کارڈ و کپڑے ‘ منجاجی گوئند کدم کا ریڈ می 6-A کمپنی کو تین ہزار کافون نقد تین سو روپے ‘الیکشن کارڈ‘ گنیش دیوی داس کدم کا سیمسنگ کمپنی کا چار سو روپے کا موبائل چوری کرلیا ۔اس طرح چوروں نے 20ہزار700 روپیوں کاسامان چوری کرلیا ۔دیہی پولس نے فریادی کی شکایت پر نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading