ناندیڑ میں مرکزی ٹیم نے کورونا سے بچاو کے اقدامات کا جائزہ لیا

ناندیڑ:9 اپریل۔(ورق تازہ نیوز)ضلع میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاو  پر قابو پانے کے لئے مرکزی ٹیم نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے گاو¿ں کی سطح تک اٹھائے گئے اقدامات کا جائز لیا۔ اس ٹیم میں جواہر لال انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (جے ای پی ایم ای آر) ہیڈ آف کمیونٹی ہیلتھ ، پانڈیچیری ‘ پالینیول سی شامل ہیں۔ یہ ٹیم محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے ذریعہ ضلع ناندیڑ میں کورونا تدارک کی منصوبہ بندی کا جائزہ لے رہی ہے۔

آج 9 اپریل کو ٹیم نے ضلع ہیلتھ آفیسر کے دفتر ، ضلع پریشد کے آئی ڈی ایس پی سیل کا دورہ کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بالاجی شندے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد انہوں نے ضلع کے رقبے ، ضلع میں تعلقہ کی تعداد ، ابتدائی صحت مراکز ، سب سنٹر ‘تعلقہ سطح کے اسپتال ان سب کے ذریعہ فراہم کردہ علاج ، آن لائن ڈیٹا فیڈنگ سسٹم سے واقفیت حاصل کی۔ اس کے بعد ڈاکٹرشنکررا ﺅچوہان گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری میں آر ٹی پی سی آر لیب ، کوویڈ کیئر سنٹر کا معائنہ کرکے معلومات حاصل کی۔

انہوں نے مریضوں کی کثیر تعداد کے باوجود دستیاب افرادی قوت میں ضلع انتظامیہ کے اقدامات کی نشاندہی کی۔اس ٹیم نے لوہا تعلقہ میں کوویڈ کیئر سنٹر کا دورہ کیا اور متاثرین میں سے کچھ سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کڑے گاو¿ں کا بھی دورہ کیا اور گاو¿ں کی صورتحال کو سمجھا۔ یہ ٹیم 8 اپریل 2021 سے ضلع کے دورے پر ہے۔ 8 اپریل کو ٹیم نے ناندیڑ شہر میں ڈسٹرکٹ اسپتال ، کوویڈ کیئر سنٹر وغیرہ کا دورہ کیا۔ٹیم نے ضلع کلکٹرڈاکٹر وپین اتنکر کی موجودگی میں اجلاس میں منعقد کیا جس میں میونسپل کمشنر ڈاکٹرسنیل لہانے‘ میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر دلیپ مہیسیکر ، ضلع سرجن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیلکنت بھوسیکر‘ گورنمنٹ آیورویدک کالج کے ڈین یشونت پاٹل ’ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بالاجی شندے سے جائزہ حاصل کیا۔