ناندیڑ میں مدرسہ کے دس سالہ لڑکے کو دو اساتذہ نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا

ناندیڑ (ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ شہر میں واقع مدرسہ میں 10 سالہ بچے کو دو اساتذہ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس سلسلے میں دو افراد کے خلاف تھانہ وزیر آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ناندیڑ شہر کے ایک مدرسہ کے ہاسٹل میں رہنے والے 10 سالہ لڑکے کے ساتھ دو تین دن پہلے جنسی زیادتی کی گئی تھی۔ اس واقعے کے بارے لوگوں کو علم ہونے کے باوجود انھوں نے نظر انداذ کیا ۔اس معاملے میں آج رات سات بجے اطلاع ملی کہ جنسی تشدد میں ملو ث معلم محمد شاہنواز عبدالرقیب عمر26سال ساکن بہار کو جب اس معاملے کی اطلاع ملی وہ فرار ہوگیا ۔یہ سارا معاملہ سوگاوں کے بائے پاس ہساپورمیں و اقع مدرسہ جامعہ اسلامیہ دارارقم میں رونما ہوا ۔جس کے با نی مولانا ایوب قاسمی ساکن نئی آبادی ناندیڑ ہیں۔ملزم معلم

  شکایت کے مطابق، وزیرآباد پولیس نے دونوں اساتذہ کے خلاف ضابطہ انصاف کی دفعہ 64 (1)، 115، 3 (5) کے ساتھ ساتھ دفعہ 4 اور 6 کے تحت مقدمہ نمبر 575/2024 درج کیا ہے۔جنسی استحصال سے بچوں کا تحفظ ایکٹ 2012۔ یہ جرم زیر تفتیش ہے۔