ناندیڑ، 8 ستمبر (ورق تازہ نیوز): ناندیڑ شہر میں 8 ستمبر 2025 کو مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عظیم الشان جلوسِ محمدی برآمد ہوا، جس میں ہزاروں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔اس سال عید میلاد النبیﷺ5 ستمبر کو منائی گئی تھی، لیکن 6 ستمبر کو گنیش وسرجن کے پیش نظر پولیس انتظامیہ اور مرکزی میلاد کمیٹی کی مشترکہ میٹنگ کے بعد طے پایا کہ جلوس 8 ستمبربرو زپیر کو نکالا جائے۔جلوس کا آغاز نظام کالونی سے ہوا،
جو آئی ٹی آئی شیواجی نگر، کلا مندر، وزیرآباد چوک، شیواجی مجسمہ، گاندھی مجسمہ، مہاویر چوک، قدیم موڈھا، ایم جی روڈ اور محمد علی روڈ سے ہوتا ہوا آہتہ مستان شاہ ولی درگاہ ؒکے میلاد گراونڈ پر اختتام پذیر ہوا۔میلاد گراونڈ میں منعقدہ اجتماع سے سنی مسلک کے نامور علمائے کرام نے خطاب کیا، جن میں حضرت مولانا توراب الدین رضوی، حضرت مفتی منشاد صاحب رضوی، حضرت مفتی مرتضیٰ مصباحی، مولانا صادق صاحب، مولانا عبدالعظیم، مولانا غلام مصطفیٰ، حافظ سرفراز، قاری شاداللہ، مولانا مختار، مولانا شمس الدین اور دیگر علمائے کرام شامل تھے۔ بعد ازاں نمازِ ظہر ادا کی گئی اور مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے نیاز و طعام کا اہتمام کیا گیا۔
اس جلوس کو کامیاب بنانے میں مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر عبدالمجیب قادری، نائب صدر صوفی علی بابا، شیخ غلام دستگیر، سکریٹری حاجی احمد نووی والا، معاون سکریٹری ایڈوکیٹ ایوب الدین جاگیردار، خازن سلیم گیگانی، محمد رفیق اشرفی والا اور اراکینِ کمیٹی جن میں پیر خان، شیر خان، حاجی حارس قادری، داو¿د خان، پاشا قادری، جاوید بھائی، رفیق بھائی رضوی و دیگر اراکین شامل تھے، نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ، ایڈیشنل ایس پی، ڈی وائی ایس پی، تمام پولیس انسپکٹر اور عملے نے جلوس کے دوران مثالی تعاون فراہم کیا۔ مرکزی میلاد کمیٹی نے پولیس انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن، میڈیا اور دیگر تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جلوس کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔جلوس کے آغاز سے لے کر اختتام تک شہر میں ہر چوراہے پر عقیدت مندوں کیلئے مفت پینے کے پانی ‘ کیک ‘بسکیٹ اورپھلوں اورٹھنڈے مشروبات کی تقسیم کانظم کیاگیاتھا ۔