ناندیڑ:11فروری(ورق تازہ نیوز) بتاریخ 10 فروری کو بارگاہ عالیہ حضرت سرکار مخدوم میراں حسینی مکھا شاہ اولیا جعفریہ اہل طبقات المداریہ بڑی درگاہ شریف گاڑی پور ہ میں سجادہ نشین و متولی بڑی درگاہ شریف حضرت سید محمد نصیر الدین جعفری المدارس مداری مکھا شاہی کی نگرانی میں بعد نماز ظہر آل انڈیا علماءمشائخ بورڈ کی تعارفی نشست کا انعقاد عمل میں آیا ۔جس میں مراٹھواڑہ کے اضلاع کے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر ویڈیو کانفرنس سے مولانا آصف رضا علوی حنفی مزاری نے خطاب فرمایااور آل انڈیا علماءمشائخ بورڈ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ مولانا موصوف کے بعد ترجمہ مداریت علامہ مفتی محمد حبیب الرحمن علوی مداری صاحب قبلہ انڈیا ایگزیکیٹیو آل انڈیا علما ءمشائخ بورڈ نے بورڈ کی اہمیت اور اس سے جڑے رہنے کی تلقین فرمائی۔ تنویر ملت حضرت سید تنویر ہاشمی صاحب دامت برکاتہم بیجاپوری( صدر کرناٹک) نے خطاب فرمایا اور شرکائے نشست کو اخلاص و للھیت کے ساتھ کام کرنے کی تلقین فرمائی۔ بعدہ آخری خطاب قائد اعظم ہند سید محمد اشرف الاشرفی الجیلانی چیئرمین علماءمشائخ بورڈ نے فرماتے ہوئے کہا کہ بورڈ کا پیغام محبت ہے نفرت کسی کے لئے نہیں ہے ‘محبت سب کے لئے ہے ۔حضور قائداعظم ہندبورڈکے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بورڈ بنیادی طور پر انسان کی چاراہم ضروریات پرتوجہ دیتا ہے ۔ جس میں تعلیم کی ضرورت‘ روحانی ضرورت‘ سماجی ضرورت اورسیاسی ضرورت شامل ہے۔ آپ نے شرکائے مجلس سے فرمایا کہ آپ حضرات بورڈ کے ہر حکم کو تسلیم کرنے کا وعدہ کرے انشاء اللہ بورڈ آپ کو نئی راہ پرگامزن کرے گاجو بورڈ کا نصب العین ہے ۔ہر سنی مسلمان کی ضرورت ہے جس کی تکمیل کیلئے بورڈ سرگرداں اور کوشاں ہے۔ تمام شرکائے نشست نے ہاتھ اٹھاکر اشرف ملت کی آواز پر لبیک کہا۔ حضور قائداعظم ہند نے مزید ارشاد فرمایا کہ مسلمانا ن ہند کو عملی سیاست میں حصہ لینا چاہیے جس کے لئے بورڈ پورے ملک میں سرگرم عمل ہے۔ آپ نے فرمایا کہ ہمیں بھیک نہیں بلکہ شراکت داری اورساجھیدار کی بات کرنی چاہیے۔ اس پر مغز خطاب کے بعد قائد اعظم ہند نے دعا فرمائی۔اس موقع پر ناندیڑ ‘پربھنی‘ ہنگولی اضلاع کےلئے بورڈ کی شاخوں کی تشکیل عمل میں آئی۔ اس نشست میں خصوصی طور پرخلیفہ حضور اشرف ملت سید شوکت علی نوری افتخاری اشرفی (کلم نوری)‘ ناندیڑ سے حضرت علامہ مولانا مفتی شمس الدین صدیقی صاحب (کامل الفقہ جامعہ نظامیہ ) خلیفہ مجازخطیب دکن مفتی عبد الحسیب صاحب قادری الکاظمی (صدر مدرس دارالعلوم قادریہ کاظمیہ)‘ جناب محمد تقی (مدیراعلی ورق تازہ )ٰ ‘ محمد انصار صاحب نقشبندی المنزلی‘ محمدنشاط علی‘ مولانا مختار احمد رضوی‘ عبدالرحیم صاحب مداری( متولی چلہ شریف حضرت زندہ شاہ مدار شرڈ شاہ پور)‘ محمد مشتاق حسین قادری (مختار عام مسجد درگاہ یکخانہ ناندیڑ) شیخ فرید مداری ‘مصطفی خان قادری الکاظمی‘ عبدالقیوم خان مداری‘بسمت سے محمد شاکر صاحب خطیب محمد الحاج محمد سفیان ‘محمد طاہر محمدصدیق پورناسے قاضی محی الدین انجینئر ‘مولانا صادق رضا مولانا یاسین رضا قلم نوری شریف سے جاوید سررداری‘ سید برکت علی‘ ندیم قاضی ہنگولی نے شرکت کی ۔اس طرح کا پریس نوٹ آل انڈیا علماءمشائخ بورڈ ناندیڑ جاری کیا ہے ۔