حافظ قرآن سب سے زیادہ باعزت اورباالتوفیق انسان ہے :ڈاکٹرسعیدالرحمٰن اعظمی

لکھنو¿،11 فروری(پی ایس آئی)آٹھویں انعامی مسابقہ حفظ قرآن کریم مع تجوید (بیادگارحافظ جمیل احمدصاحب رحمة اللہ علیہ سابق استاذشعبہ حفظ دارالعلوم ندوة العلماءلکھنو¿)کے انعقاد کے موقع پر عباسیہ ہال دارالعلوم ندوة العلماءلکھنو¿ میں دارالعلوم ندوة العلماءکے مہتمم ڈاکٹرمولانا سعیدالرحمٰن اعظمی ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن کریم کوئی عام کتاب نہیں ،بلکہ وہ عظیم کتاب ہے ،جس پر پوری کائنات کا انحصار ہے اوردین دنیا وآخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے ،یہ قرآن سیدھے راستہ کی رہنمائی کرتاہے، دنیا کے سارے عقلاءجمع ہوجائیں تب بھی قرآن کی معنویت تک نہیں پہنچ سکتے ۔ مولانا نے کہا حافظ قرآن سب سے زیادہ باعزت اورباالتوفیق انسان ہے ۔ یہ پروگرام قاری خورشید عالم صاحب کا کارنامہ ہے کہ انہوں نے کلام الٰہی کی مجلس منعقد کی ۔یہ خوش نصیبی کی بات ہے کہ حافظ جمیل احمدصاحب کی یاد میں یہ پروگرام برسوں سے منعقد ہوتاہے۔ یہ قابل قدر اورقابل رشک ہے۔ قرآن سے وابستگی ہماری کمزورہوگئی ہے اس لئے اغیار ہم پر مسلط ہیں اورصراط مستقیم سے دستبردار کرنے کی کوشش کررہے ہیں اورقرآن سے جتنا ہمارا تعلق کمزورہوگا اسی قدر ہم پستی میں گرتے چلے جائیں گے۔ مولانا نے کہا کہ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم قرآن کی روشنی کو ہم دوسروں تک پہنچائیں اورعزت وسعادت کاعظیم ذریعہ قرآن مجیدہے۔جمیل احمدمیموریل ایجوکیشنل اینڈویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام (انعامی مسابقہ حفظ قرآن کریم مع تجوید وحسن وقرا¿ت ترتیلاً)کو خطاب کررہے تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں