ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کا انجینئر رشوت خوری کے الزام میں گرفتار

ناندیڑ:23اگست ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے کنٹراکٹ انجینئر نے منظور گھر کُل کی تعمیر کی اجازت دینے کیلئے دو ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ۔

ایک شکایت کنندہ نے 22اگست کو اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت درج کروائی کہ انکے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت منظور گھر کول کی تعمیرکی اجازت کےلئے کنٹراکٹ طرز پر کارپوریشن میں معاو ن ا نجینئر راجندر گائیکے نے دو ہزار روپے کی رشوت طلب کی تھی ۔آج صبح گیارہ بجے وہ اپنے جائزہ دفتر میں دوہزار کی رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے اس وقت اینٹی کرپشن بیورو نے یہ کاروائی کی ۔انکے خلاف وزیر آباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاہے ۔

اے سی بی کی کاروائی ایس پی اروند چاوریہ ‘ایڈیشنل ایس پی ارچنا پاٹل ‘ڈی واے ایس پی وجئے ڈونگرے کی رہنمائی میں پی آئی نریندر اولے مالے ‘ پولس ملازمین گنیش تاکلوار ‘ جگناتھ اننت وار ‘سریش پانچال ‘انکوش گاڈیکر ‘ماروتی سونٹکے وغیرہ کاروائی انجام دی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading