ناندیڑ:5 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران میونسپل کارپوریشن کے ملازم مسلیکر نے کانگریس لیڈر اور اداکار شتروگن سنہا کے ساتھ تصویر کشی کی تھی جو بعد میں وائرل ہوگئی اسلئے انھیں ملازمت سے برطرف کرنے کامطالبہ پون بورا عرف شرما نے میونسپل کمشنر کو و چیف سیکریٹری ‘چیف الیکشن آفیسرکمیشن مہاراشٹر اورضلع کلکٹر ناندیڑ کو روانہ میمورنڈم میں کیا ہے ۔
16ا کتوبر سے کانگریس پارٹی کی تشہیر کےلئے کانگریس لیڈر شتروگن سنہا ناندیڑ آئے تھے ۔اس وقت میونسپل کارپوریشن کے میئر دفتر کے دوسرے پرسنل سیکریٹری مسلیکر نے انکے ساتھ تصویر کھنچوائی تھی جسے عام لوگوں میں وائر ل کرکے ضابطہ اخلااق کی خلاف ورزی کی ہے ۔اسلئے معاملے کی تفتیش کرکے سرکاری خدمات سے برطرف کیاجائے ۔
پوان بورا نے مزید کہا کہ مسلیکر نے اپنی ملازمت کوبالائے طاق رکھ کرکانگریس امیدوار کیلئے گھر گھر جاکر تشہیر کی۔ شہری ترقیات سیکریٹریٹ منترالیہ ممبئی کے پاس فی الفور رپورٹ پیش کرکے مسلیکر کو ملازمت سے برطرف کرنے کامطالبہ کیاگیا ہے ۔