ناندیڑ:20مارچ(ورق تازہ نیوز)لوک سبھا انتخابات کےلئے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کاآغاز ہوگیاہے ۔ ناندیڑ حلقہ لوک سبھا میں 18اپریل کو رائے دہی عمل میں آرہی ہے ۔آج انڈین یونین مسلم لیگ کے ناندیڑحلقہ لوک سبھا کے نامزد امیدوار جناب الطاف احمد نے آج پارٹی کے مہاراشٹر صدر جناب سیدافسر علی کے ساتھ ضلع کلکٹر آفس پہنچ کر ریٹرئینگ آفیسر ارون ڈونگرے کواپناپرچہ نامزدگی پیش کیا ۔اس کے علاوہ کل انڈین ڈیموکریٹک موومنٹ کے امیدوار پٹھان ظفرعلی خا نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔

ا س کے علاوہ شیخ افضل الدین (شیخ سر)نے بھی بہوجن مہا پارٹی کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوسرے دن مزید تین امیدواروںجن میں نوگھرے آنند پانڈورنگ (آزاد)‘ الکش راو شیواجی او¿ پاٹل (راشٹریہ مراٹھاپارٹی )اور الطاف احمداقبال احمد(انڈین یونین مسلم لیگ) نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ کل 21مارچ کو ہولی کی تعطیل رہنے سے کوئی پرچہ نامزدگی داخل نہیں ہوگی ۔ اب تک ضلع کی اہم سیاسی جماعتوں کانگریس ‘ بی جے پی کے نامزد امیدواروں کے ناموں کااعلان نہیں ہوا ہے اسلئے یہ امیدوار آئندہ دو دنوں میں اپنے پرچہ نامزدگیوں کاادخال کریںگے۔آج دوسرے دن 28 خواہشمند امیدواروں نے 51پرچے حاصل کئے ۔ 26مارچ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کاآخری دن ہے۔