ناندیڑ: 29 نومبر:(ورق تازہ نیوز) شہر کے دیگلور ناکہ سے متصل چونابھٹی میں واقع ایک دینی مدرسہ کے مولانا فاروقی صابر پاشاہ کی درخواست ضمانت آج ایڈیشنل ضلع جج نمبر 1 اے آر دھمیا نے تیسری مرتبہ مسترد کردی. مولانا پر نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات ہیں.

بتاریخ 14 جنوری 2018 کو بیڑ کی ساکن ایک خاتون نے پولس میں مولانا کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ مولانا ان کی نابالغ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا. جس کے بعد مولانا کو 16 جنوری 2018 کو گرفتار کرکے پولس کسٹدی میں بھیج دیا گیا تھا. اس سے قبل مولانا فاروقی کا کوئی وکیل نہیں تھا لیکن اب مولانا کو وکیل مل جانے کے باوجود جج نے ان کی ضمانت تیسری بار مسترد کردی.

آج مولانا فاروقی کی جانب سے ایڈوکیٹ ایس ایم چاؤس نے پیروی کرتے ہوئے ضمانت کی عرضی دی تھی. جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ مولانا پر کافی سنگین الزامات ہے اور نابالغ لڑکی کے ساتھ ہوئی نا انصافی کو دیکھتے ہوئے اسے سنگین جرم مانا جائے اور ضمانت نہ دی جائے. جس پر جج نے مولانا کی ضمانت نامنظور کردی.
یہ خبر ہندوستان کی قومی میڈیا میں بھی خوب چلائی گئی تھی.