بلولی:10ڈسمبر(ورق تازہ نیوز) کھیت میں بارش سے بچنے کیلئے سہار الینے والی خاتون کیساتھ زنابالجبرکاواقعہ رونما ہوا ۔ ملزم بالاجی وٹھل گنگلوارکو ایڈیشنل ضلع سیشن جج وی کے مانڈے نے سات سال قید بامشقت کی سزاسنائی ہے۔ او رپانچ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کاحکم دیا ہے ۔جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید تین ماہ قید کی سزابھگتناہوگی ۔
بلولی سے قریب موضع کاسرالی کے بالاجی وٹھل گنگلوار نے 15 جون 2018ءکوشام پانچ بجے کھیت سے اکیلی گھر کی سمت آرہی خاتون کو اپنی ہوس کانشانہ بنایا ۔راستے میںاچانک بارش شروع ہوجانے پرمتاثرہ خاتون ترمبک پاٹھک کے کھیت میں بارش سے بچنے کیلئے کھڑی ہوئی تھی ۔اس وقت ملزم نے اسکے ساتھ زنابالجبر کیا ۔اس معاملے میں متاثرہ خاتون نے شکایت درج کروائی ۔پولس نے ملزم کوگرفتار کرلیا اور معاملے کی تفتیش کی جس میں ثابت ہوگیا کہ اس نے خاتون کیساتھ زنا کیا ہے۔
عدالت میںچارج شیٹ دائر کی گئی ۔دوران سماعت دس گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے ۔جج نے دستیاب ثبوت اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر بالاجی وٹھل کو قصوروارٹھہراتے ہوئے سات سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔