نا ندیڑ:10ستمبر( ورق تازہ نیوز)ریاستی کانگریس کمیٹی کی جانب سے ناندیڑ ضلع کے مختلف اسمبلی حلقوں کے لیے اسمبلی حلقہ انچارجوں کی نئی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ یہ تقرریاں پارٹی صدر شری ہرش وردھن سپکاڑ اور تنظیمی امور کے صدر کے احکامات پر کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ناندیڑ ضلع کے مختلف اسمبلی حلقوں کے لیے جو انچارج مقرر کیے گئے ہیں،
ان میں کنو ٹ حلقہ کے انچارج سنجے وانکھیڑے (سکریٹری) ہوں گے۔حدگاو¿ں کے لیے شریمتی مادھوری آوٹے (جنرل سیکریٹری)‘بھوکر حلقہ کے لیے مجاہد خان (جنرل سکریٹری) کو انچارج بنایا گیا ہے۔ ناندیڑ شمال اور ناندیڑ جنوب دونوں حلقوں کے انچارج کے طور پر عبدالحفیظ عبدالرحمن (ہنگولی)کو مقرر کیا گیا ہے۔ لوہا حلقہ کے انچارج ڈاکٹر ستیش پاچپوتے (سکریٹری) ہوں گے۔ناےگاو¿ں حلقہ میں راجیش راٹھوڑ (سکریٹری) کو ذمہ داری دی گئی ہے۔
دیگلور حلقہ میں ڈاکٹر دنیش نوگرے (سکریٹری) کو انچارج بنایا گیا ہے۔مکھیڑحلقہ کے انچارج فریدالدین دیشمکھ (بیڑ) مقرر کیے گئے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام انچارج حضرات اپنی اپنی اسمبلی حلقوں میں ضلعی صدور سے فوری رابطہ قائم کرکے تنظیمی میٹنگیں منعقد کریں تاکہ پارٹی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جا سکے۔پارٹی کے مطابق، ناندیڑ شہر کے ضلعی صدر عبدالستار عبدالغفور، ناندیڑ دیہی کے صدر *ہنمنت راو بٹ موگریکر اور ناندیڑ شمال کے دیہی صدر راجیش پاڈے کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے تنظیمی کام کو مضبوط بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔