ضلع ناندیڑ کے 315 کروڑ روپے کے سالانہ منصوبہ کو منظوری
اورنگ آباد:30جنوری(ورق تازہ نیوز): سال 2020-21 سالانہ منصوبہ بندی (جنرل) کے لئے 255کروڑروپے کا ضلع ناندیڑ کا ایک مسودہ پیش کرنے کے بعد ریاستی وزیر خزانہ اور منصوبہ بندی اور نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے 315 کروڑ روپے کے مسودہ منصوبے کے مطالبے کو منظوری دے دی۔ سال 2020-21 کےلئے 155 کروڑ روپئے کا اضافی مطالبہ کیا گیا۔ اس میں سے 60 کروڑ کے فنڈز کو منظوری دی گئی اور 315 کروڑ روپے کے کل مسودہ منصوبے کو منظوری دی گئی۔
اس جائزہ اجلاس کے لئے ناندیڑکے سرپرست وزیر اشوک چوہان ، وزیر صحت راجیش ٹوپے ، عثمان آباد کے ممبرآف پارلیمنٹ اوم راجے نمبالکر ، ایم ایل اے بالاجی کلیانکر ، راجیش پوار ، ‘امر راجورکر ، اعلی چیف سکریٹری (منصوبہ بندی) دیباشیش چکرورتی ، ریجنل کمشنر سنیل ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اشوک کاکڑے ، ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر سنجے کولگنے کے علاوہ ضلع کے دیگر افسران بھی موجودتھے ۔
سینئر کالجوں میں قومی ترانہ کاآغاز
ممبئی:30جنوری(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر کی ہرانجینرئنگ ‘فارمیسی ‘ڈی فارم اور آرکٹیکٹ سینئر کالج میںاب صبح قومی ترانے سے کالج کے کام کاج شروع ہوں گے ۔ اس طرح روزانہ 20لاکھ قومی ترانے پڑھنے لگیںگے ۔ مہاراشٹر ملک کی پہلی ریاست ہوں گی ۔اس طرح کی اطلاع آج مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پر ریاست کے وزیراعلیٰ تکنیکی تعلیم اودئے سامنت نے دی ۔آج سارے ملک میںبابائے قوم مہاتما گاندھی کا یوم شہادتر پورے عقیدت کے ساتھ منایاگیا ۔انھیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
ناندیڑشہر میں موبائل چور گرفتار‘ایک لاکھ سے زائد مالیت کے 16 موبائل فون ضبط
ناندیڑ:30جنوری(ورق تازہ نیوز)شہر کے مختلف علاقوں میں ہجوم کافائدہ اٹھاکرقیمتی موبائل فون اڑانے والے چوروں کو وزیرآباد پولس اسٹیشن کے سیل ڈی بی نے گرفتار کرلیا ہے ۔ان کی تحویل سے چرائے ہوئے 16 موبائل فون بھی ضبط کئے گئے ہیں ۔جن کی قیمت ایک لاکھ 28ہزار بتائی جاتی ہے ۔وزیر آباد پولس اسٹیشن کے انسپکٹر سندیپ شیولے نے سپاہیوں کوموبائل چوروں کی تلاش کی ہدایت د ی تھی ۔ بھارت بند کے دن پولس کے دستے پٹرولنگ کررہے تھے کہ مخبرکی اطلاع کے بعد پولس نے ایک نوجوان چورکوگرفتارکرلیا۔ اس نوجوان کے دونوں بیاگ کی تلاشی لینے پر 16موبایل برآمد ہوئے ۔ پولس نے وزیرآباد پولس اسٹیشن میںجرم کرلیاہے ۔اور ٹولی کے دوسرے چوروں کی تلاش کی جارہی ہے۔
ناندیڑ:آر ٹی ای کے اسکولوں میں طلباءکے داخلے
ناندیڑ:30جنوری(ورق تازہ نیوز)آرٹی ای داخلے کیلئے 11فروری سے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ بچوںکومفت اور لازمی تعلیم حق کے تحت 25فیصد مفت تعلیمی خرچ کے ساتھ داخلے دئےے جاتے ہیں ۔سرپرست 11فروری تا19فروری تک آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ 11اور12مارچ کوقرعہ اندازی کے طریقہ سے درخواستوں کاانتخاب عمل میںآئے گا۔اس کے بعد سرپرست اپنے بچوں کے ضروری کاغذات کی تصدیق بلاک ایجوکیشن آفیسر تعلقہ سے کروانے کے بعد 13اپریل تا22مئی کے درمیان داخلے دئےے جائیں گے ۔ اس تعلق سے اسکولوں ‘صدرمدرسین کی تربیت کےلئے ضلع پریشد ناندیڑ کے یشونت راو چوہا ن سبھاگرہ میں 31 جنوری کو ایک ورکشاپ رکھاگیا ہے ۔اس ورکشاپ میں تمام صدرمدرسین کو حاضررہنالازمی ہے ۔ضلع میں مفت داخلوں کے لئے 300 اسکولوں نے بچوںکےلئے سیٹیں دستیاب دی ہیں۔