اورنگ اباد:8/ ستمبر ۔( ورقِ تازہ نیوز)جائیکواڑی ڈیم کنٹرول روم، پٹھن کے مطابق 07-09-2024 کو بوقت 18.00 بجے۔ جیکواڑی پروجیکٹ 94.5% صلاحیت سے بھر گیا ہے اور کیچمنٹ ایریا میں بارش کے پانی کی آمد اور اپ اسٹریم ڈیموں سے آنے والے بہاؤ کو دیکھتے ہوئے آئندہ کسی بھی وقت جیک واڑی ڈیم کے اسپل وے کے ذریعے آئندہ دو دن میں گوداوری ندی کے طاس میں خارج ہونے کا امکان ہے۔
تاہم دریا کے کنارے واقع دیہات کے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط برتیں تاکہ کوئی بھی شخص گوداوری ندی کے کنارے میں داخل نہ ہو اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ناندیڑ ضلعے میں موسلادھار بارش کی وجہ سے گوداوری ندی میں سیلاب اگیا تھا اور لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی تھی۔