ناندیڑ :15/ ستمبر ۔۔( ورقِ تازہ نیوز)ضلع کلیکٹر ابھیجیت راؤت نے اج بروز اتوار 15 ستمبر کو ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناندیڑ ضلعے میں عید میلاد النبی کی عام تعطیل 16 ستمبر بروز پیر کو برقرار رہے گی ۔

واضح رہے کہ ضلع میں عید میلاد النبی کا جلوس 19/ ستمبر بروز جمعرات کو نکالا جا رہا ہے اس کے علاوہ مہاراشٹر کے دیگر اضلاع میں بھی 18 یا 19 ستمبر کو جلوس عید النبی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے پیش نظر حکومت مہاراشٹر نے ممبئی اور اس کے اطراف و اکناف کے شہروں میں عید میلاد النبی کی عام تعبیر 18 ستمبر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جبکہ ریاست کے دیگر اضلاع کے ضلع کلیکٹرز کو یہ ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے علاقے میں نکالے جا رہے جلوس میلاد النبی کے مد نظر مقامی تعطل میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔کلٹر کا جاری کردہ مکتوب حسب ذیل ہے
