تھانے کے رہائشی دتاترے چیواڑے قومی اعزاز ایوارڈ کے لیے منتخب
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے کے ساورکر نگر علاقہ میں مقیم فنکار دتاترے چیواڑے کو فن کے شعبے میں قومی اعزاز ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ ہر سال نَوِی ممبئی میں واقع ‘کلا سادھنا سماجک سنستھا’ کے ذریعہ اُن ہنرمند فنکاروں کو دیا جاتا ہے جو فن کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہیں۔ اس ایوارڈ کو بہت معزز مانا جاتا ہے۔ اس سال کا قومی اعزاز ایوارڈ 2024 دتاترے چیواڑے کو دیا گیا ہے۔
دتاترے مہادیو چیواڑے نے تھانے شہر میں کئی سالوں سے فن کے شعبے میں خدمات انجام دی ہیں۔ انہیں بچپن سے ہی فن میں دلچسپی رہی ہے۔ وہ مورتی سازی، پینٹنگ، ماڈل بنانے اور ایکو فرنڈلی گنیش کی ورکشاپس بھی منعقد کرتے ہیں، اور سماجی کاموں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ چیواڑے کی رہنمائی میں اب تک کئی طلبہ نے ان ورکشاپس میں تربیت حاصل کی ہے۔ ان کو یہ ایوارڈ سے سرفراز ہونے پر سماج کے ہر طبقہ سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔
