ناندیڑ:19اگست 2025 (ورق تازہ نیوز): ضلع ناندیڑ کے مکتھل تعلقہ کے حسنال گاوں میں گزشتہ روز ہوئی شدید بارش اور سیلاب کے پانی کے گھروں میں داخل ہونے کے سبب پانچ افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام اس طرح ہیں:
- پراجی مہیسا جی ٹھوٹوے، عمر 70 سال
- چندرکلا وٹھل شندے، عمر 45 سال
- للتابائی بھوسلے، عمر 60 سال
- بھیما بائی ہیرامَن ماڈالے، عمر 65 سال
- گنگا بائی گنگارام ماڈالے، عمر 65 سال
ان تمام کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
اسی روز مکتھل – ا±دگیر روڈ پر دھڑکنال کے پل پر ایک کار اور ایک آٹو بہہ گئے تھے، جن میں کل سات افراد سوار تھے۔ ان میں سے تین افراد کو ا±دگیر فائر بریگیڈ نے زندہ بچا لیا، جبکہ باقی چار افراد میں سے تین کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
بچائے گئے افراد کے نام:1. نارائن اِبیتے، رہائش: گوڑگاو¿ں، کرناٹک2. آصف شیخ، رہائش: ا±دگیر3. محمد شعیب، رہائش: نظام آباد
موت کے شکار افراد کے نام:1. سمینہ شیخ، عمر 48 سال، رہائش: جگتیال، تلنگانہ۔2. حسینہ شیخ، عمر 29 سال، رہائش: جگتیال، تلنگانہ3. محیوب شیخ، رہائش: گوونڈگاو¿ں، تعلقہ دیگلورابھی ایک خاتون لاپتہ ہیں ۔
جن کی تلاش جاری ہے:1. آفرین شیخ، عمر 30 سال، رہائش: جگتیال، تلنگانہ۔