ناندیڑ ضلع میں بارش کا ایلو الرٹ اور بجلی گرنے کا انتباہ جاری، ویشنو پوری کے دس دروازے کھول دئیے گئے

ناندیڑ، 15 ستمبر: (ورق تازہ نیوز)علاقائی موسمیات مرکز ممبئی کی اطلاع کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے 15 اور 16 ستمبر 2025 کو یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہونے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے ۔

ناندیڑ شہر سے گزرنے والی گودواری ندی پر واقع وشنوپری ڈیم کے اج شام تک تقریبا 10 دروازے کھول دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو باخبر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے

آج 15 ستمبر 2025: ضلع میں کچھ مقامات پر 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، بجلی کڑکنے اور بادل گرجنے کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان۔

16 ستمبر 2025: ضلع میں کچھ مقامات پر 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، بجلی کڑکنے اور بادل گرجنے کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔

اس قدرتی آفت کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading