ناندیڑ ۔ اورنگ اباد:15/ ستمبر ۔ (ورق تازہ نیوز) موسمیات حکومت ہند کی جانب سے اج رات ایک الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ائندہ 24 گھنٹے کے دوران اورنگ اباد ضلع اور ناندیڑ اضلاع میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے اور ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اس لیے یہاں کے عوام کو باخبر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ندی کنارے اباد تمام افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
ائندہ 24 گھنٹے کے دوران اورنگ آباد اور ناندیڑ اضلاع میں شدید ترین بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔اس طرح کی اطلاع اج رات 11 بجے حکومت مہاراشٹر کے منترالیہ نے جاری کی ہے۔

