ناندیڑ:14 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)ودھان سبھا اسمبلی انتخابات میں جہاں لیڈران ایک دوسرے پرلفظی حملوں میں مصروف ہے اس دوران ضلع بھر میں مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے آٹھ مقدمات درج ہوچکے ہیں ۔حدگاوں حلقہ اسمبلی کے آزاد امیدوار بابوراوکدم کوہلیکر نے بغیراجازت ریالی نکال کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اس معاملے میںنیوگھا پولس اسٹیشن میںمقدمہ درج کیا گیا
بھوکر حلقہ انتخاب کے شنکر وینکٹ راو پوارنے بغیر اجازت کانگریس کے اسٹیکر گاڑی پر لگایاتھا اسلئے بھوکر پولس اسٹیشن میں مقدمہ در ج کیاگیا۔ اسی حلقہ انتخاب کے سنبھاجی بریگیڈ کاپرچم موٹرسائیکل پر لگاکر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر گنیش دگمبر وانکھیڑے اورانکے 13 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ۔اردھاپور تعلقہ کے جلگاوں(خورد) کے بھگوان بھیم راو کدم اور دیگرپانچ افراد نے بغیر اجازت سنبھاجی بریگیڈ کی ریالی نکال کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ۔کنوٹ حلقہ انتخاب میں کمیونسٹ پارٹی کاپرچم MH 26-V- 5193گاڑی پر لگایاگیا ۔
کنوٹ پولس نے نامعلوم فرد کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کامقدمہ درج کردیا۔ناندیڑحلقہ جنوب میں MH 38 E- 476نمبر کی میکس جیپ کو بغیراجازت کانگریس کی تشہیرکیلئے استعمال کیاگیا ۔اس معاملے میں دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا ۔ بھوکر حلقہ انتخاب کے پومناڑا دیہات میں کانگریس کے تین بینر نصب کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی اس لئے بابوراو نارائن کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ۔