ناندیڑ:14 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز) سنٹرل ریلوے کے مطابق کرجت کے قریب پٹری کے کاموں کی وجہہ سے اپ لائن میل ایکسپریس گاڑیاں دستیاب نہیں رہیں گی ۔ اسلئے ناندیڑ سے پنویل کی سمت جانیوالی حسب ذیل ٹرینوں پراثر پڑا ہے ۔
ٍ۱۔ ٹرین نمبر 07617 ناندیڑتا پنویل خصوصی ٹرین ناندیڑ تا پنویل خصوصی ٹرین 19اکتوبرکو منسوخ رہے گی ۔
۲)ٹرین نمبر 07618 پنویل تاناندیڑ خصوصی ٹرین 20 اکتوبر کو منسوخ رہے گی
۳)ٹرین نمبر 17614 ناندیڑتاپنویل ایکسپریس 16تا18اور20اکتوبر تک پونہ تا پنویل کے درمیان عارضی منسوخ رہے گی ۔ناندیڑتاپونہ حسب معمول چلے گی ۔
۴)ٹرین نمبر 17613 پنویل تاناندیڑایکسپریس 17تا19اکتوبراور21٬اکتوبرکے درمیان پنویل تا پونہ کے درمیان عارضی منسوخ رہے گی ۔جبکہ پونہ تاناندیڑ حسب معمول وقت پر چلے گی