ناندیڑ:31اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر کے بے لوث سماجی کارکن جناب سید مظہرعلی کا آج بروز بدھ کواورنگ آباد کے بجاج اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا ۔ وہ قلب کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔
55 سالہ سید مظہر علی ولد سیدحسین علی ساکن مدینہ نگر دیگلورناکہ ناندیڑ کانگریس پارٹی سے وابستہ تھے لیکن ہر سماج وطبقہ کے سماجی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر بے لوث خدمات انجام دیتے تھے ۔ انکی نماز جنازہ کل بروز جمعرات یکم نومبر کو صبح نو بجے قدوائی نگر عیدگاہ پرادا کی جائے گی اوراسی سے متصل قبرستان میںتدفین عمل میں آئے گی ۔مرحوم سید مظہرعلی کے پسماندگان میں اہلیہ ‘ تین لڑکے اور ایک بیٹی ہے ۔ادارہ”ورقِ تازہ“ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ مرحوم کو اپنے قرب وجوار میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءکرے ۔آمین ۔