ناندیڑ شہر کی خبریں : 1- آئی ٹی آئی کامیاب بے روزگاروں کوبہتر ملازمت.2 شہر میں 150 غیر قانونی موبائل ٹاورز. 3- شادی کے کارڈتقسیم کرنے والوں کی موٹرسائیکل کو ٹرک کی ٹکر‘ دو افراد ہلاک

ناندیڑ:6مئی( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ کے آئی ٹی آئی کامیاب بے روزگار نوجوانوں کو اچھی ملازمت نوکری دلانے کے لئے نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی ناندیڑ کے زیر اہتمام جاری نیشنل آئی ٹی آئی مال ٹیکڑی روڈدیگلورناکہ ناندیڑ میں 27 اپریل کو حیدرآباد کی مشہور کمپنی پریاگ نیوٹریشن کے جنرل مینیجر جناب سرینواسن صاحب اسسٹنٹ مینجر کاشف الرحمن حفیظ الرحمن صاحب کو مدعو کیاگیاتھا ۔اور آئی ٹی آئی کامیاب بے روزگار نوجوانوں کو انٹرویو کے ذریعے ملازمت کے لیے منتخب کیا گیا۔ پریاگ نیوٹریشن کے مندرجہ بالا عہدیداران نے کہا کہ ہماری کمپنی ان منتخب نوجوانوں کو ابتداہی سے کمپنی کے ملازمین میں شمار کرےگی اورمعقول تنخواہ دے گی ۔ بہتر کام کرنے والوں کو جلد ہی ترقی دی جائے گی۔ کمپنی نے جملہ 19 نوجوانوں کا انتخاب کیا ہے جس میں 14 مسلم نوجوان اور پانچ غیر مسلم نوجوان ہے اس کارروائی میں محمد عبدالرحمن صدیقی ایڈوکیٹ کے ساتھ نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی کے دیگر ذمہ داران محمد سلیم انجینئر‘ غلام مصطفی صاحب انجینئر ‘ڈاکٹر محمد خورشید صاحب‘ جناب شفیع احمد قریشی صاحب ‘مبارک شبیبی صاحب اور آئی ٹی آئی کے پرنسپل محمد عمادالدین‘اسٹاف ممبران ضیاءسر “ سکندرسر سعداللہ سر‘سُروسے سر ‘ ابراہیم سر‘ امجد سر‘ پاوڑے سر‘ رحیم سر ‘ٹگندھے سر‘وسیم ساور جمیع اسٹاف نے بھرپور تعاون کیا ۔

شہر ناندیڑ میں 150 غیر قانونی موبائل ٹاورز

ناندیڑ:( ورق تازہ نیوز) شہر میں دو سو موبائل فون کے ٹاور میں سے 150 ٹاور غیرقانونی ہیں۔ ان ٹاوروں سے شہریوں کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہے لیکن کوئی بھی ذمہ دار افسر اس طرف توجہ نہیں دے رہا ہے۔ ہنگولی گیٹ کے قریب سابقہ پٹرول پمپ کے زمین پر موبائل ٹاور نصب کیا گیا تھا جس میں گزشتہ ہفتے مہیب آگ لگنے سے سارے شہر میں خوف کا ماحول پایا جاتا ہے۔یہ ٹاور بھی غیر قانونی نصب کیا گیا تھا۔ اسی طرح کا خدشہ دیگرغیر قانی موبائل ٹاور کے تعلق سے بھی پیدا ہوا ہے۔ موبائل ٹاور ایسی رہائشی عمارت پر نصب کیے گئے ہیں جنہیں تعمیرات کا اجازت نامہ حاصل نہیں ہے ۔خانگی موبائل فون کمپنیوں کے علاوہ سرکاری موبائل کے افسران نے شہر کے غیر قانونی ٹاوروں کو قائم کیا ہے ۔ شہر کے زون نمبر6 تروڑا نا کہ میں قائم 34 ٹاور میں سے صرف بارہ ٹاوروں کو کارپوریشن کی اجازت حاصل ہے اشوک نگر زون میں 47 ٹاور میں سے صرف تین کو اجازت حاصل ہے۔ شواجی نگر زون میں 21میں سے بارہ ٹاورغیر قانونی ہے جبکہ وزیر آبادمیں 53میں سے صرف 10 ٹاور کو اجازت ملی ہوئی ہے۔اتوارہ زون میں 18میںسے پانچ ٹاور قانونی ہیں جبکہ 11غیرقانونی ہیں۔ سیڈکو زون میں 19میں سے چا رٹاور کواجازت دی گئی ہے ۔زو ن کے افسران نے بتایا کہ غیر مجاز ٹاروں کے مالکان کو نوٹس دی گئی ہیں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑا ہے ۔شادی کے کارڈتقسیم کرنے والوں کی موٹرسائیکل کو ٹرک کی ٹکر‘ دو افراد ہلاکناندیڑ:6مئی ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ سے عادل آباد کی سمت جارہے ٹرک کے ڈرائیور نے لاپرواہی کامظاہرہ کرتے ہوئے بھوکر سے حمایت نگر کی سمت شادی کی تقریب کے دعوت نامے لے کرگاو¿ں کی سمت جارہے دو موٹرسائیکل سواروں کوٹکر ماری جس میںدونوںگاڑی سواروں کی موت ہوگئی ۔ یہ دردناک واقعہ کل شب ساڑھے آٹھ بجے کے بعد رونما ہوا ۔اس حادثہ کیلئے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کو پولس نے رات میں ہی گرفتار کرلیا ۔نعشوں کو بھوکر کے اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیاگیااورورثہ کونعش حوالے کردی گئی اورآج 6 مئی کوسوگوار ماحول میں آخری رسومات اداکی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حمایت نگر تعلقہ کے ساونا (ج) کے ساکن مادھو پوشٹی بلیواڑعمر65سال اپنی موٹر سائیکل پر سنتوش شیام راو بھوساڑے عمر34 کوساتھ لے کر بھوکر تعلقہ کے جاکاپور میں 19مئی کو طئے بیٹی کی شادی کے دعوت نامے لے کر 5مئی کوشام کے وقت گئے تھے ۔ جہاں سے رات کو واپس گاو¿ں کی سمت جارہے تھے کہ بھوکر کے قریب سدھاندی پر ناندیڑ سے عادل آباد کی سمت جانیوالے ٹرک نمبر TS-01 AC- 0905 نے موٹر سائیکل کو شب آٹھ تا پونے نو بجے کے درمیان زبردست ٹکر ماری اس حادثہ میںدونوں سوار 100میٹرتک موٹرسائیکل کےساتھ گھسیٹتے چلے گئے جس کی وجہہ سے جائے حادثہ پر انکی موت ہوگئی ۔اس افسوسناک حادثہ کی اطلاع بھوکر پولس کو ملتے ہی فی الفور جائے واردات پر پہنچ گئے اور دنوںمتوفی کی نعشوں بھوکر کے دیہی اسپتال منتقل کیاگیا ۔آج دوپہر دونوں کی آخری رسومات اداکر دی گئیں۔ پولس نے ٹرک کی تلاش شروع کردی اور عادل آباد سے ڈرائیور بالاجی راو¿ راٹھوڑکوگرفتار کرلیاگیا ۔اس معاملے کی مزید تفتیش سب ڈویژنل پولس آفیسر مدی راج ‘ پولس انسپکٹر ویکاس پاٹل کی رہنمائی میں پی ایس آئی سوامی ‘ پولس جمعدار بھیم راو جادھو کررہے ہیں ۔اتوارہ حدود کے ابچل نگرمیں معمولی بات پرجھگڑا

ناندیڑ:6مئی ( ورق تازہ نیوز)شہر کے ابچل نگر میں گزشتہ شب معمولی بات پر دوافراد میں زبردست مارپیٹ ہوئی ۔ س معاملے میں اتوارہ پولس نے شکایت درج کردی ہے ۔فریادی ہربیندرسنگھ مختیار سنگھ سدھو ساکن ابچل نگر نے شکایت درج کروائی کہ 4مئی کو شب دس بجے وہ ابچل نگر میں رات کے کھانے کے بعد سڑک کر چہل قدمی کررہاتھا اس وقت ملزم اسکے پاس آیااورکہنے لگا کہ میرے گھر کے سامنے رکھی پلاسٹک کی پانی کی ٹاکی کو کیوں توڑا ‘ا س کے بعد ملزم نے گالی گلوچ کی اور ہاتھ میں موجود لکڑی سے مار کر زخمی کردیا ۔جب فریادی کی بیوی نے مداخلت کی تو اس بھی پیٹاگیا۔اتوارہ پولس نے ہربن سنگھ کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعات 324‘323‘ 504‘506 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔اسی معاملے میں فریادی ہربن سنگھ نے ایک اور شکایت درج کروائی کہ انکے مکان کے سامنے رکھی پلاسٹک کی ٹاکیوں کوکسی نے توڑدیاتھااس بارے میں وہ پڑوسیوںن سے بات چیت کررہے تھے جس پر ایک شخص نے اُن سے کہا کہ ہمیں ا س بارے میں کیوں پوچھاجارہا ہے ۔بس اتنی بات پر گالی گلوچ کرکے مارپیٹ کی گئی جس میں فریادی زخمی ہوگیا ۔اتوارہ پولس نے مقدمہ درج کردیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading