ناندیڑ شہر میں اسلحے کا غیر قانونی ذخیرہ ضبط

ناندیڑ:20؍مارچ ( ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کرشنا کوکاٹے نے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ناندیڑ ضلع میں غیر قانونی ہتھیار وں کا ذخیرہ و فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت پولیس افسران کو دی تھی۔

اس سلسلے میں ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس انسپکٹر سشیل کمار شندے و سب انسپکٹر پرمیشور کدم و دیگر پولیس افسران و ملازمین نے وزیر آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں گردوارہ گیٹ نمبر 1 و نگینہ گھاٹ کے علاقہ میں تین دُکانوں پر چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں تیز و مہلک 49 تلواریں، 94 خنجریں اور دیگر ہتھیار جملہ مالیت ایک لاکھ 23 ہزار 400 روپئے ضبط کیے اور خاطیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں بھی لیا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں جرم نمبر 135/2024تعزیرات ہند کی دفعہ 4/25,7/25، آرمس ایکٹ، جرم نمبر 136/2024، دفعہ 4/25,7/25 آرمس ایکٹ کے تحت دو مقدمے درج کیے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading